فاسٹ بائولر حسن علی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 300وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔حسن علی اس وقت انگلینڈ کی کائونٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 2025کے جاری مینر ویٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 212میچز میں سر انجام دیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300وکٹیں لینے والے دنیا کے 39ویں اور پاکستان کے 9ویں بائولر بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں