فریال گوہر سے علیحدگی پر آج بھی افسوس ہے’ جمال شاہ کا اعتراف

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے نامور اداکار، گلوکار، مصور اور مجسمہ ساز جمال شاہ نے کہاہے کہ فریال گوہر سے شادی ختم ہونے کا پچھتاوا آج بھی ہے۔ایک انٹرویو میںانہوں نے اپنی طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس معاملے پر آج بھی افسوس ہے۔ اداکار نے کہا کہ میری پہلی شادی کو عوام اور قریبی حلقوں نے بہت پسند کیا تھا اور لوگوں کو ہماری جوڑی بھی بے حد پسند تھی، اس لیے طلاق کی خبر سب کیلئے مایوس کن ثابت ہوئی۔جمال شاہ نے کہا کہ فریال گوہر مضبوط شخصیت کی مالک تھیں جبکہ میرا اپنا مزاج خاصا جذباتی اور غیر متوازن تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں