فری سٹائل سوئمنگ میں پاکستانی پلیئر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سنگاپور (سپورٹس نیوز) ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کی 50میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں پاکستان کے آریان دین نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا۔سنگاپور میں جاری ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے آریان دین کی 50میٹر فری اسٹائل میں ٹائمنگ 23.87سیکنڈز رہی۔ وہ ہیٹس میں شریک مجموعی 116سوئمرز میں سے 68ویں نمبر پر رہے۔ایونٹ سے ٹاپ 16سوئمرز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔آریان دین سے قبل یہ ریکارڈ آریان رحمن خاور کے پاس تھا، جنہوں نے گزشتہ برس24.42کی ٹائمنگ کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔دوسری جانب ورلڈ ایکواٹکس میں خواتین کی 50میٹر بٹر فلائی میں حریم ملک کی ٹائمنگ 33.20سیکنڈز رہی۔وہ اپنی کیٹیگری کے 80سوئمرز میں سے 76ویں نمبر پر رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں