نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ فلسطینی خود مختاری تسلیم کرکے غزہ کی تعمیر نو ہونی چاہیے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں چینی نائب صدر نے کہا کہ مشرق وسطی، خلیجی ممالک کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صنعتی اور سپلائی چینز بلا تعطل جاری رہنی چاہئیں، عالمی تجارت کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔چینی نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ فلسطینی خود مختاری تسلیم کر کے غزہ کی تعمیر نو ہونی چاہیے۔ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کے ذریعے فلسطین کے انتظام کے اصول کے تحت ہونی چاہیے۔




