فلم ”آگ لگے بستی میں” نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے

کراچی(شوبز نیوز)اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز اور بگ بینگ فلمز کی مشترکہ پیشکش آگ لگے بستی میں نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ فلم کو پاکستانی سینما کی تاریخ کا سب سے بڑا افتتاحی ویک اینڈ بزنس ملا ہے۔پاکستان کے سپر اسٹار فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی اس فلم نے عید کے ابتدائی تین دنوں میں صرف پاکستان کے باکس آفس پر 16 کروڑ 20 لاکھ روپے کا شاندار بزنس کیا۔اسی طرح بیرونِ ملک مقیم شائقین کی جانب سے بھی زبردست ردِعمل سامنے آیا جہاں فلم نے 11 کروڑ روپے کمائے۔ عالمی سطح پر فلم کا پہلے ویک اینڈ کا مجموعی بزنس 27 کروڑ 20 لاکھ روپے رہا ہے۔ملک بھر کے سینما گھروں میں فلم کی نمائش ہاس فل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں