فنکاروں کے حقوق کیلئے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا’ سونو نگم

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی گلوکار سونو نگم نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکاروں کے رائلٹی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے بعد بھارت کی دو بڑی میوزک کمپنیاں ٹی سیریز اور زی میوزک نے میرے ساتھ کام کرنا بند کر دیا تھا۔سونو نگم نے یہ انکشاف ایک انٹرویو کے دوران کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میں نے کاپی رائٹ کی ملکیت اور فنکاروں کے حقوق سے متعلق عوامی سطح پر سوالات اٹھائے تو دونوں میوزک لیبلز نے مجھ سے فاصلہ اختیار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کاپی رائٹ کا مسئلہ اٹھایا تو ٹی سیریز نے مجھ پر پابندی لگا دی، زی میوزک نے بھی میرے ساتھ کام کرنا بند کر دیا۔گلوکار کا کہنا کہ انہوں نے کہا کہ یہ تو ایک ایکٹیوسٹ بن گیا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھ پر پابندی لگ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں