فنکار کی حیثیت سے ملنے والی عزت سے خوشی ملتی ہے،منزہ عارف

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیٹوں کے ساتھ آڈیشن کے لیے گئی تھیں، جہاں ہدایت کار نے انہیں بھی کام کی پیش کش کردی۔منزہ عارف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں شروع سے اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، ان کے خاندان میں کوئی بھی فرد شوبز میں کام نیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے متعدد کردار ان کی شہرت کا سبب بنے، عمران اشرف کے ساتھ رانجھا رانجھا کردی میں کیا گیا کردار بھی ان کی وجہ شہرت بنا۔اداکارہ نے کہا کہ کرداروں اور کام کی وجہ سے لوگ پہچان کر عزت دیتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں یک طرفہ محبت سمجھ نہیں آتی، ان کے خیال میں محبت ایک عمل ہے، جس کا رد عمل آنا لازمی ہوتا ہے، جس کا کوئی رد عمل نہ آئے، وہ چیز بیکار ہوتی ہے۔منزہ عارف کے مطابق شادی سے قبل پھولوں کے تحائف دے کر محبت جتانا شادی کے بعد ہونے والی محبت کے مقابلے میں انتہائی کم ہوتی ہے، شادی کے بعد والی محبت مضبوط اور پائدار ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کے شوہر انہیں پھولوں کے تحائف دے کر ان سے محبت نہیں جتاتے لیکن جب ان کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو فون کرکے ان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے دوائی لی یا نہیں؟ اور یہی سب سے اہم محبت ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج بھی جب وہ کام کرکے کراچی سے واپس لاہور جاتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں