فود اتھارٹی ٹیموں کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھار ٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں بلا خوف و خطر جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ضلع بھر میں 46 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 105 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اوراصلاحاتی نوٹسز جاری کرنے کیساتھ ساتھ 08فوڈ بزنسز کو قوانین کی خلاف ورزی پر 53ہزارروپے کے جرمانے عائدکئے۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 4ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ اور65 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف جبکہ ملک شاپس کو دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 18ہزار500 روپے کے جرمانیکئے گئے۔علاوہ ازیں سویٹس اینڈ بیکرز اور مختلف فوڈ پوائنٹس کو ممنوع اجزا کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 30ہزارروپے کے جرمانے،10 کلو غیر معیاری مٹھائی،ایک کلو ممنوع اجزا اور ایک کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات تلف کرادی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں