فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ضلع بھر میں 38دودھ بردار گاڑیوں سمیت 129فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئیں۔کریانہ سٹورز اور معروف ٹریڈر کے معائنہ کے دوران مرچوں اور جوس کے نمونہ جات فیل اور قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 26ہزار روپے کے جرمانیکئے گئے۔علاوہ ازیں 3کلو ناقص غیر معیار ی مرچیں تلف اوردوران معائنہ کریانہ سٹورز سے ایک کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کر کے تلف کردیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ عوام الناس اشیائے خورو نوش کی خریداری کے وقت لیبل لازمی پڑھیں ں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیا استعمال کریں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں