فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے صحت دشمن کاروبار کرنیوالوں کیخلاف چھاپے

چنیوٹ(نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پرڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سٹی اور گردونواح میں کریک ڈان کیا اور4واٹر پلانٹس اور فوڈ یونٹس کی پر و ڈ کشن بندکرکے ایک مقدمہ درج کرادیا۔ علاو ہ ازیں قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر63ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر نے بتایا کہ ناقص دودھ، پانی، ایکسپائر اشیا اور کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے تلف کی گئیں جبکہ جعلی لیبلنگ اور ناقص پانی بنانے پر واٹر پلانٹ بند کر کے مقدمہ درج کرادیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر دوفوڈ یونٹس بھی بنداورناقص انتظامات پر ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر سوڈا واٹر پلانٹ بند کیا گیا۔دودھ کے سیمپل ناقص پائے جانے پر سپلائرز کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں