فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کارروائیاں،ضلع چنیوٹ میں126انسپکشنز کیں

چنیوٹ(نامہ نگار) دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 25ہزار لیٹر سے زائد دودھ کی جدید لیکٹوسکین مشین سے چیکنگ کی گئی اوردوران معائنہ لیکٹو سکین تجزیہ رپورٹ کے مطابق دودھ میں ملاوٹ ثابت ہوئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں 740 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔علاوہ ازیں 49 دودھ بردار گاڑیوں سمیت فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 126۔ انسپکشنز کیں اوراصلاحاتی نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر قوانین کی خلاف ورزی پر 71ہزارروپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔ملک شاپس کو دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 25ہزارروپے کے جرمانے،کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ بڑی مقدار میں ایکسپائرڈ مصنوعات برآمدہونے پر 25ہزارروپے جرمانہ اور 41 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات تلف جبکہ کمرشل واٹر پلانٹس اور میونسپل کارپوریشن کے واٹر پلانٹس سے پینے والے پانی کے 5 نمونے لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھیجے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں