فوڈ اتھارٹی کا چربی سے آئل بنانیوالے یونٹ پر چھاپہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نیشہر بھر میں بھرپور کریک ڈان کیا۔خفیہ اطلاع پر غیر قانونی طور پر جانوروں کی چربی اور آلائشوں سے آئل بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا،ملزم موقع پر گرفتاراورتھانہ سٹی چنیوٹ میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔250کلو پگھلی ہوئی چربی اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔لالیاں اور چنیوٹ شہر میں واقع ڈیری شاپس پر بھی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکے ہمراہ کارروائیاں کیں۔صفائی کے ناقص انتظامات اور ملاوٹی دودھ کی فروخت پر دو ڈیریز سیل،دودھ کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھجوادیئے گئے۔علاوہ ازیں ملاوٹی دودھ کی روک تھام کے لئے شہر بھر میں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے10ہزار لیٹر دودھ کو جدید لیکٹو سکین مشین سے چیک کیا گیااور40 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔دودھ کی ناقص کوالٹی پر63ہزارروپے کے جرمانے عائد،شہر بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 116 مقامات کی چیکنگ بھی کی اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 39 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔فوڈ پوائنٹس کو صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات اور ممنوع اجزا کے استعمال کی وجہ سے 55ہزار روپے کے جرمانے،ایک کلو باسی گوشت،5 کلو غیر معیاری مصالحہ جات اور 4 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات تلف کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں