فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،ایکسپائر ڈ اشیاء کی بڑی مقدار برآمد

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر بھر میں اشیائے ضروریہ کے معیار کی جانچ کیلئے 102، انسپکشنز کیں اوراصلاحاتی نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ متعدد دکانداروں کو قوانین کی خلاف ورزی پر 72 ہزارروپے کے جرمانے عائدکئے۔علاوہ ازیں کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ ایکسپائرڈ اشیا کی بڑی مقدار برآمدکرلی گئیں۔یہ ایکسپائرڈ اشیا فریش سٹاک کے ساتھ ملا کر فروخت کی جارہی تھیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایاکہ15 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات کو موقع پر تلف کرکے22 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ دودھ بردار گاڑیوں اور ملک شاپس پر موجود 16000 لیٹر دودھ کو جدید لیکٹو سکین مشین سے چیک کیا گیااور100 لیٹر ملاوٹی دودھ ضائع کردیا گیا۔دودھ کی ناقص کوالٹی پر16 ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔سوڈا واٹر پلانٹ اور سویٹ شاپ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بناپر 31ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں