فوڈ سیفٹی ٹیموں کی چنیوٹ میں کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)اشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چنیوٹ شہر کے مختلف علاقوں میں 121فوڈ بزنسز کی انسپکشنزکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ گرمی کے موسم میں آم کی مارکیٹ میں آمد کے پیش نظر کیلشیم کاربائیڈ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ آموں کو مصنوعی طور پکانے کے لئے ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ معدہ کے السر کے ساتھ ساتھ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔کیلشیم کاربائیڈ کی موجودگی کی وجہ سے 60 کلو سے زائد کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے گئے آم ضائع کردیئے گئے۔علاوہ ازیں ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کو دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 20ہزارروپے کے جرمانے عائد،سویٹس اینڈ بیکرز اور میٹ شاپس کو میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 30ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔علاوہ ازیں 3کلو غیر معیاری کیچپ، 2 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات موقع پر ضائع کی گئیں۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں