فٹبال ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈقائم

نیویارک (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پیراگوئے کے مڈفیلڈر ماتیاس گالارزا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹورنامنٹ کا تیز ترین گول کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے ترکیے کے خلاف گروپ ڈی کے اہم میچ میں صرف 65 سیکنڈ کے اندر گول سکور کیا اور اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔کھیلے گئے اس میچ میں پیراگوئے کو جیت کی اشد ضرورت تھی، میچ شروع ہوتے ہی پیراگوئے نے جارحانہ انداز اپنایا اور ماتیاس گالارزا کو جیسے ہی موقع ملا،انہوں نے دور سے ایک زبردست شاٹ لگا کر گیند کو جال میں پہنچا دیا، ان کے اس گول نے نہ صرف ٹیم کو برتری دلائی بلکہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے چند گھنٹے پہلے مراکش کے کھلاڑی اسماعیل صیباری نے سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 72 سیکنڈ بعد گول کر کے ٹورنامنٹ کا تیز ترین گول سکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، تاہم ان کا یہ ریکارڈ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا اور گالارزا نے صرف 65 سیکنڈ میں گول کر کے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ میچ کے بعد ماتیاس گالارزا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، میں بہت خوش ہوں کہ میں اپنی ٹیم کی مدد کر سکا، ہم جانتے تھے کہ یہ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے، اس لیے ہم نے آغاز ہی سے بھرپور دبا ڈالنے کی کوشش کی۔پیراگوئے کی ٹیم نے میچ کا آغاز انتہائی پراعتماد انداز میں کیا اور گالارزا کے ابتدائی گول نے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بلند کر دیا، شائقین نے بھی اس تاریخی لمحے پر بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔دوسری جانب ورلڈ کپ میں برازیل نے ہیٹی کو 0-3 سے شکست دے کر اپنی مہم کو نئی زندگی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں