فکسڈ چارجز کی مد میں گیس ریٹ بڑھانا افسوسناک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے پٹرولیم مصنوعات اور گیس نرخوں میں اضافہ کو عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو تکلیف اور سخت کرب میں مبتلا کر دیا ہے پٹرول قیمت میں8روپے ، ڈیزل قیمت میں دس روپے اضافہ جبکہ فکسڈ چارجز کی مد میں گیس کے ریٹ بڑھانا ناقابل فہم ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا بدترین طوفان آئے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے معاشی گروتھ، اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے دعوں میں کوئی حقیقت ہیں ہے انڈسٹری بند ہونے سے محنت کش بے روزگارہو رہے ہیں ، دیہاڑی دار، مزدور اور کم آمدنی والے طبقہ کے لئے بجلی، گیس کے بلوں کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو تکلیف بھی نہ دے انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کھاد کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے جس سے زرعی ترقی متاثر ہو گی کسان طبقہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے،پٹرول، ڈیزل نرخوں میں بڑا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے ایسا لگتا ہے کہ اس ملک میں غریب اور متوسط طبقہ کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ان کی زندگی اجیرن بن چکی ہے 40ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے پاکستانی کے لئے زندگی گذارنا مشکل ہو چکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات قیمت بڑھنے سے یقینی طور پر ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں بھی اضافہ ہو گا۔ جس کا اثر براہ راست عوام پر پڑے گا وفاقی حکومت کی کارکردگی انہائی مایوس کن ہیں معیشت زراعت تباہ و برباد ہو چکی ہے عوام کو صحت ، تعلیم کی بنیادی سہولتیں، پینے کا پانی میسر نہیں، پٹرول ، ڈیزل، گیس اور کھاد کے ریٹس بڑھنے سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں تمام تر سہولیات اور مراعات صرف وزرا ، مشیروں ، اراکین اسمبلی، اور بیوروکریٹس کے لئے ہیں ، عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں