فیسکو اور پاکستان واپڈاایتھلیٹکس کوچ رانا سلیم کے اعزازمیں عشائیہ تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو اور پاکستان واپڈا ایتھلیٹکس کوچ رانا سلیم کی ریٹائر منٹ کے سلسلہ میں آرگنائزر عرفان واہلہ پہلوان کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں ایکسیئن محمد سجادا یتھلیٹکس فیسکو ٹیم مینجر، سپورٹس آفیسر فیسکو ساجد محمود،اولمپین بشیرڈوگر، عالمی مبصر کبڈی طیب گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رانا سلیم واپڈا میں 40سالہ خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انکے شاگر دوں میں انٹر نیشنل کھلاڑی ہوئے ہیں اور ملک پاکستان کا نام روشن کیا ہے،مر د و خواتین کھلاڑیوں کی تربیت اپنے بچوں کی طرح کیں، جنہوں نے اپنے استاد محترم کو شایان شان طریقے سے الوادع کیا ہے، انکے شاگردوں میں بیرون ملک بھی عالمی سطح پر اپنے ملک کا پرچم سربلند کیا ہے، اولمپین شہباز واہلہ، محمد اکرام،ٹی ایس اومحمد عرفان، رانا عمران، فضل حق گجر،محسن بھٹی، رانا جیلانی،اے ڈی محمد طاہر،میاں زاہد،محمد اکرم،سعید بھٹی،دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں