فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید 42بجلی چور پکڑے گئے جن کو59 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18لاکھ75ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل19067بجلی چور پکڑے گئے جن کو4کروڑ 48لاکھ 91ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 2ارب9کروڑ53لاکھ سے زائدکاجرمانہ عائدکیاگیا ہے۔مذکورہ بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی،شنٹ سسٹم،میٹر کی باڈی میں سوراخ کرکے،میٹر کو سلو کرکے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے۔ بجلی چوری میں 17735گھریلو، 630کمرشل،599زرعی اور103انڈسٹریل کنکشنز ملوث پائے گئے۔ان میں سے 19037بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں جبکہ 18347کے خلاف بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج ہوگیاہے جبکہ 13785بجلی چور قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک4488بجلی چوروں کوایک کروڑ5 لاکھ86ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور50کروڑ88لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے3754بجلی چوروں کو96لاکھ92ہزار سے زائدسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور43کروڑ14لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل2087بجلی چوروں کو52لاکھ64ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 18کروڑ 18لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے2870بجلی چوروں کو74لاکھ21ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور37کروڑ19لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل4696بجلی چوروں کو93لاکھ43ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور48کروڑ78لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل1172بجلی چوروں کو25لاکھ82ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ33لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔مذکورہ بجلی چوروں کے میٹر و دیگر فیسکو تنصیبات موقع سے اتار لی گئی ہیں چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پرفیسکوریجن میں بجلی چوری کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اوربلا امتیاز بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا نہایت ضروری ہے۔فیسکو ریجن سے آخری بجلی چورکے پکڑے جانے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ بجلی چورملک و قوم کے مجرم ہیں۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں بجلی چوری کی واردات پر گہری نظر رکھیں اور کسی قسم کی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع فیسکو کی ہیلپ لائن یا اپنے بل پر موجود دفاتر کے نمبر پر دیں تاکہ اس قومی جرم کا خاتمہ کیاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں