فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کی ٹیم نے شہری کو فیسکو میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر رشوت وصول کرتے لائن مین سوہان ندیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق اکبر علی ولد ریاض احمد نامی شہری نے ایف آئی اے کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ لائن مین جوہل سب ڈویژن سوہان ندیم نے اسکو فیسکو میں ڈیلی ویجز پر ملازمین دلوانے کا جھانسہ دیکر 2لاکھ روپے وصول کر چکا ہے اور مزید 50ہزار روپے کا مطالبہ کر رہا ہے، جس پر ایف آئی اے ٹیم نے شہری کی درخواست پر کامیاب چھاپہ مار کر شہری سے 50ہزار روپے رشوت کرتے ہوئے لائن مین سوہان ندیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی اور اس کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
6