فیسکو ٹاسک فورس کابجلی چوروںکیخلاف آپریشن

گوجرہ ( نامہ نگار)فیسکو ٹاسک فورس کا بجلی چورو ں کے خلا ف اپریشن متعدد افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ فیسکو ٹاسک فورس کو اطلا ع ملی کہ ملت ٹائو ن کا زاہد ، چک نمبر 92 ج ب کے مصور حسن ، تصور حسن ، چک نمبر 246 گ ب کا جاوید اقبال ، چک نمبر 338 ج ب کے مظہر احمد ، عامر ، ارباز عرف وکی ،چک نمبر 344 ج ب کا علی شان اور چک نمبر 345 ج ب کا وقاص اپنے میٹرو ں سے ڈا ئریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر فیسکو اہلکارو ں نے چھاپے مار کر انہیں رنگے ہاتھو ں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور انکے میٹر بجلی اتار کر تھانہ سٹی ، تھانہ صدر ، اور نوا ں لاہور پولیس کو تحر یری طور پر آ گاہ کردیا جنہو ں نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں