فیسکو کا نادہندگان کیخلاف خصوصی ریکوری مہم شروع کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کے احکامات کی روشنی میں فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نے فیسکو ریجن میں نادہندگان کیخلاف موثر ریکوری کیلئے خصوصی ریکوری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ کمپئین دو جون سے 30جون 2025تک جاری رہے گی۔ چیف انجینئر ز کی سطح کے فیسکو افسران اس خصوصی کمپیئین کی نگرانی کریں گے جبکہ مختلف ڈویژنز کیلئے بھی ایکسئین حضرات کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویص کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو نے مالی سال کے اختتام پر فیسکو نادہندگا ن سے ریکوری کیلئے سخت اور موثر کارروائی کیلئے خصوصی ریکوری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں چیف انجینئر محمد سعید فرسٹ سرکل، چیف انجینئر (پی اینڈ ڈی) عامر محبوب الٰہی سیکنڈ سرکل، فیصل رضا مارتھ چیف انجینئر (ٹی اینڈ جی) جھنگ سرکل، شہباز محمود چیف انجینئر (ٹی ایس) سرگودھا سرکل، اصغر حسین قزلباش چیف انجینئر (سی ایس) میانوالی سرکل جبکہ وقاص بیگ چیف انجینئر ڈویلپمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل کی ریکوری کی صورتحال کی نگرانی کریں گے۔ مزید برآں ایکسئین کی سطح کے افسران مختلف ڈویژنوں میں خصوصی مہم کے دوران ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ان میں محمد عبداللہ ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ میراڈ سول لائن ڈویژن میں، الطاف کاشف ایکسئین ایس ایس اینڈ ٹی عبداللہ پور ڈویژن، ساجد ندیم ڈپٹی ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی جڑانوالہ ڈویژن، احمر ایوب ڈپٹی ڈائریکٹر سی ایم یو شیخوپورہ روڈ ڈویژن، ذوالفقار علی چدھڑ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل چک جھمرہ ڈویژن، ندیم ساجد ڈی سی ایم فرسٹ سرکل چنیوٹ اور لالیاں ڈویژن، وسیم اصغر ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈ سرکل ناظم آباد ڈویژن، وقاص رشید ٹی او سیکنڈ سرکل جی ایم آبا دڈویژن، محمد عارف ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز سمندری ڈویژن، عمیر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر میراڈ پی سی ڈویژن، غلام نبی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن تاندلیانوالہ ڈویژن، شیراز شیخ ایکسئین جی ایس او علامہ اقبال ڈویژن، مرید حسین ٹی او جھنگ جھنگ ون ڈویژن، مسعود افضل ڈی سی ایم جھنگ سرکل جھنگ ٹو ڈویژن، محمد رفیق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سلطان باہو ڈویژن، عبید اللہ ڈی سی ایم ٹی ٹی سنگھ ٹی ٹی سنگھ ڈویژن، محمد امجد ایڈیشنل ڈائریکٹر سیفٹی گوجرہ ڈویژن، طارق حنیف ٹی او ٹی ٹی سنگھ کمالیہ ڈویژن، محمد ارشد ڈی سی ایم سرگودھا سرکل سرگودھا ون ڈویژن، محمد طلعت بشیر ڈپٹی ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی سرگودھا سیکنڈ ڈویژن، محمد بخش ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سرگودھا تھرڈ ڈویژن، آفتاب قریشی ٹی او سرگودھا سرکل جوہر آباد ڈویژن، محمد سلیم ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ بھلوال اور کوٹ مومن ڈویژن، خاورعباس ٹی او میانولی سرکل دریاخان ڈویژن، مدثر حبیب ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بھکر ڈویژن اور حسن علی منصور ایڈیشنل ڈائریکٹر میانوالی سرکل میانوالی اور کالا باغ ڈویژن میں خصوصی ریکوری مہم کے دوران فرائض کی ادائیگی کریں گے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے فیسکو کے نادہندگان کو خبردار کیا ہے کہ اپنے ذمہ واجب الادابجلی بلوں کو جلد از جلد جمع کروائیں، واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے آپریشن اور ریکوری سٹاف کو بھی ہدایت کی ہے کہ نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور موثربنایاجائے اور یہ بھی چیک کیاجائے کہ بجلی کاٹنے کے بعد ڈیفالٹرز نے ہمسایوں یا کسی اور ذرائع سے بجلی تو حاصل نہیں کررکھی۔ایسی صورت حال میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ فیسکو کے نادہندگان کے خلاف مہم روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گی اور ان سے مکمل وصولیوں کویقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں