فیصل آبادڈاکوؤں،چوروں کی آماجگاہ بن گیا،آج پھر47مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید47 مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق جواد کلب چوک کے قریب مزمل حسین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ بلال آرچرڈ کے قریب شاہد رحمن سے نقدی’ فون’ ایڈن آرچرڈ کے تیمور انور کے گھر سے 80لاکھ روپے مالیت کے 20تولے طلائی زیورات وغیرہ چوری’ شکیل پارک کے قریب عثمان سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ ربانی کالونی کے عبدالرحمن سے 11ہزار’ فون’ اکبر چوک گلستان کالونی کے قریب یاسر اقبال سے 15سو روپے’ فون’ کرتارے والا کے قریب اقراء بی بی سے جھپٹا مار کر پرس’ علامہ اقبال کالونی کے عبداﷲ سے 80ہزار’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر رخسانہ بی بی سے پرس چھین لیا’ جڑانوالہ روڈ پر عمران سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا’ جڑانوالہ روڈ پر سیف الرحمن سے 70ہزار’ راڈو گھڑی’ 225 رب کے وقاص سے 52ہزار’ فون’ 238رب کے فاروق کے ڈیرہ سے مویشی چور لے اُڑے’ 241رب کے اعظم خان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری’ 49ج ب کے عارف علی کے گھر کا چور صفایا کر گئے’ 273 ج ب کے آصف کے گھر سے لاکھوں کی سولر پلیٹس چوری’ 89 ج ب کے شہباز سے 92ہزار’ فون’ 93 گ ب کے غفران احمد سے 16ہزار’ فون’ 39 گ ب کے آصف سے جھپٹا مار کر فون’ 283 گ ب کے طیب کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ 653 گ ب کے فضل الرحمن سے نقدی’ فون’ 73 رب کے طیب علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 76 رب کے شاہد سے نقدی’ فون’ 409گ ب کے نسیم ستار سے 52ہزار’ فون’ 547 گ ب کے زین سے نقدی’ فون’ 497 گ ب کے جمال خان کے گھر کا سامان’ بلال ٹائون کے بابر خان کی حویلی سے جانور چوری’ سول ہسپتال سمندری سے سفیان سے نقدی’ فون اور دیگر سے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں خدمت مرکز لاری اڈا سے حسن علی’ نیشنل ہوٹل کے باہر سے احسان’ ریلبازار سے سمیر’ بیرون کارخانہ بازار سے خادم عنایت’ ریگل روڈ سے عمر فاروق’ چک جھمرہ سٹی سے نعمان اظہر’ رسول پارک کے شہرام ساغر’ عبدالغفار’ ظفر حسین’ سبزی منڈی سے چاند علی’ 240 گ ب کے عظمت’ 23 گ ب کے علی رضا’ 194 رب کے عدنان فاروق اور دیگر سے موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑنے میں ناکام’ شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں