فیصل آبادڈاکوؤں ،راہزنوں ،چوروں کے نرغے میں ،پولیس ناکام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کا تیسرا بڑا شہر ڈاکوئوں اور چوروں کے حوالے، ضلعی پولیس ناکام ہو گئی، آج پھر57وارداتیں ،مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی گئی،اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو،4خواتین اور 3 نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ماموں کانجن کے علاقہ 496گ ب میں اوباش ملزم علی نے دوشیزہ (ن) کو بے آبرو کر دیا، صدر کے علاقہ کہکشاں کالونی کے دانش کی اہلیہ (س) کو نامعلوم، جڑانوا لہ روڈ کے ناصر علی کی اہلیہ(الف) کو نامعلوم،جڑانوالہ کے علاقہ 53گ ب کے عابد کی اہلیہ (گ)، جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا کے فیصل شہزاد کی اہلیہ (ث) کو سفیان وغیرہ نے اغوا کیا ‘ منصور آباد کے علاقہ203ر۔ب کے کاشف کا بھائی، سرگودھا روڈ کے علاقہ مہندی محلہ کے اشفاق کا بیٹا اذان اور سول لائن کے علاقہ اسلام نگر کے رزاق کا والد غلام قادر گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ جمیل آباد میں دو مسلح ڈاکوئوں نے شہری توصیف سے2ہزار چھین کر مزاحمت پر گولی مارکر زخمی کر دیا’ میٹروپول روڈ پر عبدالرحمن سے ساڑھے چار لاکھ ، طلائی انگوٹھی، فیصل پلی کے قریب عامر شہزاد سے62ہزار و فون، کوہستان اڈا کے باہر سبحان سے جھپٹا مار کر فون، گٹ والا کے قریب مبشر نذیر سے ڈیڑھ لاکھ وفون، خیابان کالونی کے راشد اقبال کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، سوساں روڈ پر قیصر سے موٹر سائیکل، نگہبان پورہ کے قریب شوکت علی سے50ہزار و فون چھین لیا’ مہندی محلہ کے انیس سے8ہزار و فون، 7ج ب نلکہ کوہالہ کے نقاش کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، گندے کھوہ کے قریب اختر سے17ہزار وفون، مقبول روڈ پر مرزا نعیم سے 18ہزار و فون،248ر۔ب کی بشریٰ بی بی کا گھر لوٹ لیا’ 247ر۔ب کی ممتاز بی بی کے گھر سے قیمتی جانور چوری،33ج ب کے نصیر احمد سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، 29ج ب کے تجمل حسین کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، جڑانوالہ روڈ پر نوشین بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 215ر۔ب فیصل سے نقدی وفون، الشفاء ہسپتال کے باہر سلیمان سے نقدی و فون، مائی مستانی روڈ پر دلبر علی سے نقدی و فون، احمد نگر میں ساجدعلی کے بھائی سے جھپٹا مار کر فون، گلشن عزیز کالونی کی زاہدہ بی بی سے40ہزار ، ڈیفنس ویو کے قریب بابر ایوب سے50ہزار و فون، عاقب یٰسین سے جھپٹا مار کر فون، 105گ ب کے عثمان سے 74ہزار، 104گ ب کے عامر رضا کے ڈیرہ سے مویشی چوری،66گ ب کے ناصر علی کے ڈیرہ سے مویشی،584گ ب کے اللہ دتہ سے65ہزار و فون، 65ر۔ب ساجد سے82ہزار و فون،597گ ب کی رانی بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا، 608گ ب کے ریاض کے گھر سے مویشی، نئی سمندری کے قریب فرمان سے نقدی و فون، گھونہ روڈ پر اصغر علی سے7ہزار ، مدینہ یونیورسٹی کے باہر اورنگزیب سے70ہزار، نشاط آباد کے عمران کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی او رقیمتی سامان چوری ،113ج ب کے سرور سے نقدی و فون،163گ ب کے وقار لیاقت کی حویلی سے مویشی، 110ج ب کے عمر خان کے ڈیرہ سے سوا لاکھ کا سامان، 110ج ب کے جمشید کی حویلی سے سامان چوری،161ر۔ب کے شاہد محمود کے گھر سے 30تولے زیورات، نقدی چوری،157ر۔ب کے سکندر کے گھر سے قیمتی سامان چوری،126ر۔ب کے شعیب سے16ہزار و فون چھین لیا، دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈی گرائونڈ سے خضر ارشد، پہاڑی گرائونڈ سے اشرف علی،مدن پورہ کے اسد علی، بھٹی ٹائون کے عمران، منصور آباد کے فرید جاوید، گجر ٹائون کے شاہ رخ، 229ر۔ب کے ناصر علی، غلام محمد آباد کے عامر علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں