فیصل آباد(پ ر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے اپنے گروپ لیڈر امیدوار این اے 104 جماعت اسلامی رانا محمد سکندراعظم خاں کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا’ اس حمایت کا فیصلہ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد علی’ سابق جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم حبیب سمرا’ فنانس سیکرٹری وقاص احمد’ چوہدری امتیاز احمد کمبوہ’ میاں نذاکت’ چوہدری خرم شہزاد’ رانا طاہر خاں’ ملک اعجاز احمد’ ملک سیف الرحمن کے علاوہ ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدرچوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی’ سابق جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم حبیب سمرا’ فنانس سیکرٹری وقاص احمد’ چوہدری امتیاز احمد کمبوہ و دیگر مقررین نے کہا کہ ہم سب اپنے سیاسی پارٹیوں سے بالاتر ہو کر اپنے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی انتخابی مہم میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے’ مقررین نے ممبران سے کہا کہ لسٹیں تیار کرلیں’ ایسوسی ایشن کے جس ممبر کا کوئی عزیز’ رشتہ دار یا کوئی کسٹمر این اے 104 کا ووٹر ہے ہم وفد کی شکل میں ان تک پہنچیں گے اور اپنے گروپ لیڈر کیلئے ووٹ مانگیں گے’ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپنے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں کی انتخابی مہم ہم سب مل کر چلائیں گے اورڈورٹوڈور جا کر ووٹ مانگیں گے’ مقررین نے کہا کہ ملکی حالات کو سنوارنے کیلئے رانا محمد سکندراعظم خاں جیسے محب وطن لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے’ اگر عوام نے رانا محمد سکندراعظم خاں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیاب کروایا تو ہمیں قوی امید ہے کہ وہ اسمبلی کے فلور پر تاجروں کی مضبوط آواز بن کر ابھریں گے اور چھوٹے تاجروں کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کروائیں گے’ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران این اے 104 کی تمام یونین کونسلوں میں خود جائیں گے’ کارنر میٹنگز کریں گے اور لوگوں کو رانا محمد سکندراعظم کو ووٹ دینے کیلئے قائل کریں گے۔
