فیصل آباد بورڈ کا میٹرک نتائج کا اعلان،کامیابی کا تباسب79.63فیصد رہا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 79.63 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر 1,73,239 طلبا وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ 1,37,948 طلبا وطالبات کامیاب قرار پائے۔ تعلیمی بورڈ کی طرف سے 539امتحانی سنٹرز میں 231طلباء ‘237طالبات اور 71کمبائنڈ سنٹرز بنائے گئے۔ پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب ڈویژنل ماڈل کالج کے شہزاد ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین تعلیمی بورڈ وکمشنر فیصل آباد مریم خان تھیں۔ جبکہ پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کے والدین’ اساتذہ اکرام’ تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر حبیب الرحمن’ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر’ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد مریم خان نے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات میں میڈلز اور انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات’ ان کے والدین اور اساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات پر فخر ہے۔ یہی وہ بچے ہیں جنہوں نے آگے چل کر ملک وقوم کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے۔ چیئرمین بورڈ کمشنر فیصل آباد مریم خان نے بٹن دبا کر میٹرک کا سالانہ رزلٹ آن کیا۔ قبل ازیں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر جعفر علی نے کامیاب امیدواروں اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان تمام بچوں کو تعلیمی اور عملی زندگی میں کامیابی وکامرانی سے ہمکنار کرے۔ انہوں نے کنڈکٹ’ میٹرک’ سیکریسی’ کمپیوٹر برانچ اور کنٹرولر پرسنل سٹاف کے افسران واہلکاران’ خفیہ پریس’ جنرل پریس’ چیف وڈپٹی سیکریسی آفیسرز اور بورڈ کے تمام عملہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے امتحان میٹرک (اول) سالانہ 2025 میں فیصل آباد گرائمر سکول کے محمد معیز قمر نے 1189نمبر کے ساتھ بورڈ ٹاپ کر لیا۔ محمد علی جناح گرلز ہائی سکول پینسرہ کی ماہم ممتاز نے 1187نمبر کے ساتھ بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن اور الفیصل گرلز گرائمر ہائی سکول احمد آباد کی طالبہ میرب ورک نے 1186نمبر کے ساتھ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک سائنس گروپ بوائز میں فیصل آباد گرائمر سکول کے معیز قمر نے 1189نمبر لیکر پہلی، فیصل آباد سکول پیپلز کالونی کے عیسی واجد نے 1184 نمبر حاصل کر کے دوسری، الفیصل گرائمر سکول احمد آباد کے محمد عثمان نے 1183 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ گرلز میں محمد علی جناح گرلز ہائر سیکنڈری سکول پینسرہ کی ماہم ممتاز نے 1187 نمبر لیکر اوّل’ الفیصل گرلز گرائمر سکول کی میرب ورک نے 1186 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ گرلز میں الائیڈ سکول ستیانہ بنگلہ کی ایمن فاروق نے 1185 اور ختم نبوت انٹرنیشنل ماڈل سکول چنیوٹ کی رابعہ فاطمہ نے 1185 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ بوائز میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حسنین ربانی نے 1091 نمبر لیکر پہلی، اور دوسری پوزیشن پر دو طالب علم جن میں چنیوٹ کے بلاول شیر 1084 نمبر اور جھنگ کے فیصل نے بھی 1084 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد صابر نے 1083 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ گرلز میں گورنمنٹ دکن گرلز ہائی سکول سمن آباد کی اقصیٰ نے 1057 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ جنرل گروپ گرلز میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول گٹی کی سمرا رامین 1131 نمبر لیکر نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیخ کالونی کی زہرہ بتول نے 1117 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں