فیصل آباد بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پی پی 116کے امیر رانا طہ خان نے فیصل آباد بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی غفلت اور لاپرواہی سے شہر بھر میں آوارہ کتوں نے عوام کاجینامحال کردیاہے، گھروں کے باہر کھیلنے والے بچے ، خواتین اور مسجد جانے والے بزرگ نمازی شدید خوفزدہ ہیں۔ گلی محلوں میں کتوں کی بہتات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، روزانہ کی بنیادوں درجنوں افرادکوکتوں کے کاٹے کا شکار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محکمہ اس کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت اپنی اپنی نااہلی کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال اپنی جان چھڑا رہے ہیں جبکہ کتے کے کاٹے کی ویکسین بھی کسی سرکاری ہسپتال میں دستیاب نہیں۔ صورت حال کا نوٹس نہ لیا گیا تو شہر میں کوئی بڑا حادثہ جنم لے سکتا ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آبادسے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر اس صورت حال سے نپٹنے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں