فیصل آباد غلہ منڈی کو پنجاب کی مثالی غلہ منڈی بنائینگے،رانا طیب خاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیا ں غلہ منڈی رجسٹرڈ انصاف گروپ نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ۔نئے سال کا پہلا منصوبہ شروع 35لاکھ روپے کی لاگت سے”آپ کا پیسہ آپ کی امانت” کے تحت پوری غلہ منڈی میں 500 آگ بجھانے والے آلات اور صفائی کی بہتر صورتحال کیلئے600کوڑے دان رکھوا دیئے گئے ہیں ۔چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں ،وائس چیئر مین شیخ محسن، صدر حاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ، سرپر ست اعلی حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ الحمد للہ انصاف گروپ اسی طرح غلہ منڈی کے دکانداروں کے لئے کام کرتا رہے گا ۔دکانداروں کا دیا گیا فنڈز ہمارے پاس امانت ہے اور یہ دکاندارو ں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گا ۔ماضی کی طرح غلہ منڈی کے فنڈز سے دعوتیں نہیں اڑائی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی کے آڑھتیوں کے شکر گزار ہیں کہ 90فیصد آڑھتی انصاف گروپ پر اعتماد کرتے ہیں ۔انصاف گروپ نے جب سے غلہ منڈی کا نظام سنبھالا ہے لا تعداد منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے اور آئندہ بھی ممبران کی مشاورت سے ایسے منصوبے شروع کئے جائیں گے جس کا ہر آدمی کو فائدہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ انصاف گروپ کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ تمام معزز ممبران کا ہے جو بھی اس کا حصہ ہے ۔چیئر مین رانا طیب خاں نے کہا کہ انشا اللہ فیصل آباد غلہ منڈی کو پنجاب کی سب سے خوبصورت غلہ منڈی بنائیں گے۔ حاجی منظور قادر روڈ منظور ہو چکا ہے اور انشا اللہ تعالی جلداس کا افتتاح کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں