فیصل آباد میں آج پھر بارش سے جل تھل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آج پھر بارش سے موسم خوشگوار جبکہ شہر کی اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند’ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیل کے مطابق آج الصبح دوسرے روز بھی بارش نے شہر بھر میں جل تھل کر دیا، شہر کی اہم شاہراہوں سمندری روڈ’ جڑانوالہ روڈ’ غلام محمد آباد’ گلستان کالونی’ مدینہ ٹائون سمیت نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ بارش کے دوران ہی فیسکو کے کئی فیڈر ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔ گلی’ محلوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ایم ڈی واسا کی ہدایت پر بارش کے دوران فیلڈ سٹاف متحرک ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں