فیصل آباد میں ای چالان سسٹم مکمل فعال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ”ای چالان” سسٹم مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو ان کے باتصویر چالان رجسٹرڈ ایڈریس اور 8070 کے ذریعے رجسٹرڈ موبائل نمبرز پر ایس ایم ایس بھجوایا جا رہا ہے۔ سیف سٹی پروگرام کے تحت شہر بھر میں شہر کی اہم شاہراہوں’ چوراہوں پر کیمرے فعال ہو گئے اور کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ای چالان کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے’ گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے’ دوران ڈرائیونگ فون سننے سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ای چالان شروع ہو گئے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی سیف سٹی کیمروں سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ استعمال کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں