فیصل آباد میں جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کے ناک میں دم کردیا ‘آج بھی58وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید 58 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوبا ش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ بلال نگر کے عبدالشکور کی جواں سالہ بیٹی (م) کو ملزمان عثمان وغیرہ’ بٹالہ کالونی کے علاقہ غوثیہ آباد کے عثمان کی ہمشیرہ (س) کو نامعلوم ملزمان’ صدر کے علاقہ حیدری محلہ کی سائرہ بی بی کی بیٹی (الف) کو ملزمان اجمل وغیرہ’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 425 گ ب کے فاروق کی بہو کو اوباش ملزمان شعیب وغیرہ اور صدر کے علاقہ فیصل ٹائون کے رہائشی خلیل کا بیٹا علی عباس گھر سے سودا سلف لینے نکلا’ واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ کچہری بازار سے سلمان مقصود کا 3لاکھ کا آئی فون چور لے اُڑے’ ڈی سی آفس میں کھڑی لیڈی انسپکٹر ثناء نذیر کی گاڑی سے ایک لاکھ 64ہزار کی نقدی چور لے اُڑے’ چنیوٹ بازار کی شاپ سے لاکھوں کا سامان چوری’ اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے باہر مزمل سے 53ہزار’ اچکیرہ کے غلام شبیر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چور لے گئے’ ولی پورہ کے ندیم سے نقدی’ فون’ تلیانوالہ روڈ پر ارشد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ نثار اکبر روڈ پر علی رضا سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ صدیق آباد کے شاہ زیب سے 12ہزار’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر عثمان سے 75ہزار’ فون’ سعید کالونی کے شفاقت علی کے ضروری کاغذات چوری’ جڑانوالہ روڈ پر شباب احمد سے پونے چار لاکھ’ فون’ کشمیر روڈ پر ارسلان سے 70ہزار’ فون’ اسماعیل روڈ پر زبیر کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ 30فٹا بازار کے مظہر حسین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ گھونہ روڈ پر ظفر اقبال سے 20ہزار’ فون’ 69 ج ب کے شعیب سے 5ہزار’ 276 ج ب کے رب نواز سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ بٹالہ کالونی مارکی سے اے سی کے آئوٹر چور لے اُڑے’ قائداعظم مارکیٹ کے قریب احمد سے 2لاکھ لوٹ لیے’ سعید اجمل اکیڈمی کے قریب عمیر سے نقدی’ فون چوری’ مومن آباد کے عبدالرحمن سے 30ہزار’ فون چھین لیا’ گنیش مل روڈ پر محمد اسلم کے دکان سے 20 لاکھ کا کپڑا چوری’ سرور ساہی روڈ پر ڈاکٹر کامران سے موٹرسائیکل چھین لیا’ ڈھڈی والا کے قریب عبدالغفار سے جھپٹا مار کر قیمتی فون’ 223 ب کے غلام عباس سے 20ہزار’ فون’ مظفر کالونی کے غلام مصطفی سے نقدی’ فون’ کلائی گھڑی’ پل عبداﷲ کے گل عباس کے گھر سے سامان چوری’ امین آباد کے قریب محسن علی سے نقدی’ فون چھین لیا’ 119 گ ب کے طارق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری’ مکوآنہ کے اسماعیل کے گھر سے 3بکرے چوری’ 272 گ ب کے غلام قمر کی حویلی سے مویشی چوری’ کھرڑیانوالہ کی زبیدہ پروین سے ڈیڑھ تولے زیورات’ نقدی چھین لی’ 229 رب کے اﷲ دتہ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ 398 گ ب کے شعبان کے ڈیرہ سے سامان چوری’ 611 گ ب کے فیصل کی شاپ سے 80ہزار کا سامان چوری’ 602 گ ب کے حاجی شمشیر کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 545 گ ب کے اصغر علی کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ طارق کالونی کے زبیر کی چھت سے لاکھوں کے کبوتر اور پرندے چوری’ 509 گ ب کے ایوب کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 469 گ ب کے سرور کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ سٹی سمندری کے مظہر حسین کے گھر سے سامان چوری’ 478 گ ب کے سید اکبر علی سے نقدی’ فون چھین لیا’ 441 گ ب کے بوٹا سے نقدی’ فون’ 443 گ ب کے اشرف سے نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سلیمی چوک سے سید محمد بلال’ مومن آباد کے خالد پرویز’ لوئر کینال کے قریب علی حسن’ 235 رب کے اذان’ عبداﷲ کالونی کے گل زادہ’ اے سی آفس جڑانوالہ سے عمیر افضل اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں