فیصل آباد میں جرائم پیشہ افراد چھا گئے،پولیس بے بس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں نان سٹاپ وارداتوںکا سلسلہ جاری، آج پھر مزید88 مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واساب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور متعدد مقامات سے قربانی کے جانور چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو شیزہ کو بے آبرو کر دیا، 10خواتین اور 4 نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ محلہ عید گاہ کے رہائشی نذیر کی اہلیہ(ف) کو اوباش ملزم احتشام نے گھر میں گھس کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، جھنگ بازار کے علاقہ بائو والہ کے اقبال کی بیٹی (ر) کو نامعلوم ملزمان، مدینہ ٹائون کے علاقہ208ر ب کے قمر عباس کی اہلیہ (س) کو ملزمان شاکا وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ نگہبان پورہ کے سلیم کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم ملزمان، منصور آباد کے علاقہ باغ والی کالونی کے قریب مقدس بی بی کی ہمشیرہ (ع) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ خان ماڈل کالونی کے دلبر کی ہمشیرہ (ح) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ58گ ب کی زاہدہ کی عزیزہ (ر)، کھڑیانوالہ کے علاقہ205 رب کے شفیع کی بیٹی (ف) کو نامعلوم، بلوچنی کے علاقہ 150رب کے اجمل خان کی بیٹی (ح) کو نامعلوم، ماموں کانجن کے علاقہ 531گ ب کی پروین کی بیٹی (ک) کو مجاہد وغیرہ، غلام محمد آباد کے علاقہ چاندنی چوک کے رضوان کا والد سردار محمد گھر سے نماز پڑھنے نکلا، چک جھمرہ کے علاقہ جنڈوالی کے رضوان کا بھتیجا ابوبکر، جڑانوالہ کے علاقہ محلہ عید گاہ کے صدیق کا بیٹا شفیق اور کھڑیانوالہ کے علاقہ 74رب کی رخسانہ بی بی کا بیٹا اویس گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ لاری اڈا کے قریب قمر شہباز سے جھپٹا مار کر پرس، امین پور بازار کے قریب رمشا کنول سے جھپٹا مار کر فون، بسم اللہ پارک کے قریب وسیم اکبر سے 80ہزار و فون، بدر کالونی کے قریب ذوالفقار علی سے بکرا چھین لیا، گرونانک پورہ کے عثمان منور سے موٹر سائیکل ،نقدی وفون، اڈا اچکیرہ کے قریب آصف ندیم کی اہلیہ سے زیورات ونقدی، قادر آباد چوک کے فیضان سے 4لاکھ80ہزار نقدی وفون، ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول کے قریب احتشام سے 50ہزار وفون، مدینہ آباد یوسف کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، بابر کالونی کے آفتاب سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، رضا آباد کے عثمان سے نقدی وفون، پیپلز کالونی کے طارق سے 25ہزار وفون، آئیڈیل بیکری ستیانہ روڈ کے قریب شاہد سے جھپٹا مار کر فون، سوساں روڈ کے اللہ دتہ سے 30ہزار وفون، سوساں روڈ پر زبیر کی دکان سے نقدی وکپڑے، بابا فرید روڈ پر ذیشان سے جھپٹا مار کر فون، تاج کالونی کے شہباز سے 3لاکھ 15ہزار وفون، گرین ٹائون کے کلیم حیدر سے45ہزار وفون، عبداللہ پور کے قریب طلحہ سے نقدی وفون، جھمرہ روڈ پر اللہ دتہ سے نقدی وفون، منصور آباد کے خالد سے 10ہزار وفون، ایف ڈی اے سٹی کے قریب اسد علی سے نقدی وفون لوٹ لیا’ 100ج ب کے شاہد سے 13ہزار وفون، واپڈا سٹی کے امجد کے گھر کا صفایا کر دیا، مین بازار جھمرہ کے احمد شہزاد کی دکان لوٹ لی، 153ر ب کے اشفاق سے نقدی وفون،157ر ب کے جعفر محمود سے نقدی وفون، 66ج ب کے شاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے وفون،273ج ب کے ابراہیم سے نقدی وفون، فاروق آباد کے عرفان سے 15ہزار وفون، اقبال نگر کے قریب مبین سے نقدی وفون، ڈھڈی والا کے نواز سے جھپٹا مار کر فون، مچھلی فارم کے قریب سہیل سے 10ہزار وفون، اعوان والا کے رمضان سے 50ہزار وفون، 237رب کے سلیم سے پونے دو لاکھ روپے وفون، ٹول ٹیکس ستیانہ روڈ پر ضمیر سے 3لاکھ کے زیورات، پام سٹی کے قریب سبط حسن سے 78ہزار وفون،59 ج ب کے اشرف کی دکان سے سامان چوری، 256رب کے اکبر علی کی حویلی سے بکرے، 247رب کے نعمان سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، محلہ رضا آباد کے عثمان سے سوا دو لاکھ ، غوثیہ پارک کے مزمل سے10ہزار ، واٹر ورکس جڑانوالہ کے قریب عاصم سے12ہزار وفون، 108گ ب کے عابد سے 21ہزار و فون، 113گ ب کے منظور سے 12ہزار وفون، 21گ ب کے اصغر علی سے2لاکھ، 73گ ب کے غوث کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان ،123گ ب کے طاہر سے نقدی و فون، 143گ ب کے شہباز احمد سے نقدی و فون، 144گ ب کے منظور سے فون، 230گ ب کے عثمان سے موٹر سائیکل، 232گ ب کے امین کی حویلی سے بکرے، 273گ ب کے طاہر کے ڈیرہ سے بیل، 656گ ب کے عثمان سے20ہزار، 260رب کے فرہاد علی سے 90ہزار، 77ر ب کے مقبول سے ایک لاکھ، 99رب کے عمران کے گھر کا صفایا، قصبہ تاندلیانوالہ سے صلاح الدین کی دکان لوٹ لی، 416گ ب کے اصغر سے موٹر سائیکل، موضع حسو کے کے مظہر حسین سے موٹر سائیکل، پنڈی شیخ موسیٰ کے خالد کی دکان سے 3لاکھ کا سامان، کالج چوک سمندری کے یوسف سے سوا لاکھ، 466گ ب کے وقار سے لیپ ٹاپ، 440گ ب کے اسد کی حویلی سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و زور لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں گلبرگ کے جاوید کی کار، باغ جناح سے عبداللہ، کچہری بازار سے عبداللہ، گول بھوآنہ بازار سے ارمان، ضلع کچہری سے ذیشان، کچہری بازار سے راشد، ڈگلس پورہ سے کامران، گلبرگ روڈ سے ذوالقرنین، اتوار بازار ساہیانوالہ سے یٰسین، رضا آباد کے طیب، سدھو پورہ کے اشفاق، ناظم آباد کے نواز ، مدینہ آباد کے اکرم، یوسف آباد کے بشارت علی، 546گ ب کے مصطفی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں