فیصل آباد میں جرائم پیشہ عناصر کا راج،پولیس ناکے بیکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) ملک کے تیسر ے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم، آج پھر مزید 75 مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلو ں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر 8خوا تین اور 2نوجوانوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ جنرل ہسپتال کے قریب رضیہ بی بی کی بیٹی(الف) کو ملزمان بلال وغیرہ، تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ 231ر۔ب کے شہزاد کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم، ستیانہ کے شوکت علی کی بیٹی (الف) کو ملزمان علی حسنین وغیرہ، روڈالہ روڈ کے علاقہ 377گ ب کے فضل کی ہمشیرہ (ع) کو نامعلوم، بلوچنی کے علاقہ53ر۔ب کے شہباز کی اہلیہ(الف) کو ملزمان ناصر وغیرہ،بلوچنی کے علاقہ 55ر۔ب کے بہاول خان کی ہمشیرہ(الف) کو نامعلوم ملزمان، تاندلیانوالہ کے علاقہ429گ ب کے احمد خان کی بیٹی (ک)، 424گ ب کے آصف کی اہلیہ (گ)، 463گ ب کے عابد کی ہمشیرہ (آ)کو نامعلوم نے اغوا کر لیا، بٹالہ کالونی کے علاقہ محلہ فیروز شاہ کی نیہا کا والد عابد علی، ساندل بار کے علاقہ 59ج ب کے شبیر حسین کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلے، واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ایف آئی سی کے باہر حمزہ سے جھپٹا مار کر فون، ستارہ ٹاور کے قریب مبین سے 40ہزار و فون، بائو والا میں صادق کی دکان لوٹ لی، شیخ کالونی کے عدنان سے نقدی و فون، گلستان کالونی کے اختر بشیر سے 2لاکھ وفون، فتح عالم پورہ چوک میں حافظ سعید سے نقدی وفون، 197ر۔ب کے عرفان سے نقدی وفون، ایڈن آرچرڈ کے خلیل کے گھر کا صفایا کر دیا، گھونہ کے قریب طلحہ سے نقدی وفون، 202ر۔ب کے شفیق سے فون، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی صفیہ سہیل سے نقدی وفون، محلہ حیدر آباد کے غلام محمد سے 10لاکھ و فون، دھنولہ روڈ پر ذیشان سے فون چھین لیا، 132ر۔ب کے شاہ عالم کے گھر سے سامان چوری، ڈی گرائونڈ کے قریب اشرف سے جھپٹا مارکر فون، جڑانوالہ روڈ پر طاہر سے جھپٹا مار کر پرس، رحمانیہ مسجد کے باہر تنزیل سے40ہزار وفون، محلہ بشیر آباد کے ےٰسین سے30ہزار وفون، فخرآباد کے رضا سے موٹر سائیکل ونقدی، سوساں روڈ پر آصف علی سے نقدی و فون، ضیاء ٹائون کے ابو بکر سے نقدی و فون، عبداللہ گارڈن کی عائشہ کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وفون چوری، ایڈن گارڈن کے احسن سے سوا دو لاکھ، جڑانوالہ روڈ پر نازیہ سے جھپٹا مار کر پرس، فیروز والا کے سبحان سے موٹر سائیکل’ نقدی، 237ر۔ب کے حسن سے4ہزار و فون، 226ر۔ب کے ابو سعید سے10ہزار، الشفاء ہسپتال کے شاہد سے موٹر سائیکل چھین لی، قبرستان روڈ پر عمر سہیل سے15ہزار، 215رب کے اطہر کے گھر سے3تولے زیورات، الٰہی آباد کے غلام مجتبیٰ سے 50ہزار، فاروق آباد کے احمد سے27ہزار وفون، چمن زار کالونی کے رحمن سے 15ہزار، وارث پورہ کے شفاقت علی سے20ہزار وفون، غوثیہ آباد کے شہباز کے گھر کا صفایا کر دیا، شالیمار پارک کے بابر علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وفون، ہلال روڈ پر ریحان سے70ہزار، 31ج ب کے کلثوم سے 3لاکھ وفون، 253ر۔ب کے محسن سے 11ہزار وفون، عبداللہ گارڈن کے رائے اسد سے10ہزار، جھمرہ روڈ پر کاظم سے 3لاکھ، 433گ ب کے الفت رسول سے جھپٹا مار کر فون، 283گ ب کے سردار محمد سے 50ہزار، 282گ ب کے ساجد سے 17ہزار وفون، 274گ ب کے ظفر علی سے 4لاکھ وفون، 569گ ب کے ولید کے ڈیرہ سے مویشی، 266ر۔ب کے بلال سے نقدی وفون، 73ر۔ب کے اکرم سے 86ہزار، 229ر۔ب کے نتھے خان سے موٹرسائیکل، 53ر۔ب کے اسلم کے ڈیرہ سے 8بکرے چوری، 604گ ب کے علی احمد سے نقدی وفون، 421گ ب کے نسیم سے 10ہزار، قصبہ تاندلیانوالہ کے علی سے نقدی وفون، 541گ ب کے ممتاز علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، 138گ ب کے لطیف سے 50ہزار، 142گ ب کے عباس سے 25ہزار، 448گ ب کے منیب کے ڈیرہ سے مویشی، 218گ ب کے عامر علی سے نقدی، 272گ ب کے خالد حسین سے18ہزار وفون چھین لیے اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں با غ جناح سے حنیف، کوتوالی روڈ سے نوید، گھونہ روڈ کے علی ،عبداللہ گارڈن کے علی، کوثر آباد کے حسن، شفیع چوک سے ریاض، میونسپل کارپوریشن سے مظہر عباس، گیلانی محلہ سے راشد، سول ہسپتال سمندری سے امجد علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں