7

فیصل آباد میں مزید56ڈاکے،اغواء کی9وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ بے قابو’ مزید 56 وارداتیں’ اغواء کے واقعات بھی معمول بن گئے’ لڑکیوں اور لڑکوں سمیت 9افراد اغوائ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی سے ظفر حسین کی 16سالہ بیٹی زینب بی بی’ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ جھال خانوآنہ سے 24سالہ حسینہ بی بی’ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ صدیق ٹائون سے غلام سرور کے جواں سال بیٹے’ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ناصر نگر سے علی حسن کے تین سالہ بیٹے کاشف’ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ محلہ رضاآباد سے 18سالہ انیتا کائنات’ تھانہ گڑھ کے علاقہ ٹھٹھہ دوکا سے جویریہ بی بی’ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 74 ج ب سے 15سالہ شعیب’ تھانہ صدر کے علاقوں ابن مریم کالونی سے کائنات بی بی اور 209 رب سے عالیہ منہاس کو اغواء کر لیا گیا’ ڈکیتی اور چوری کی مزید 56 وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی وقیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔ تاج کالونی کے قریب اظہر سے نقدی’ موبائل فون’ 61 ج ب کے قریب عمر دراز سے نقدی’ 97 ج ب میں شاہد رشید’ 80 ج ب میں آصف’ جواد ٹائون میں زید سرور’ 238 رب میں منور’ بغدادی پارک میں سجاد’ گلستان کالونی میں محمد رحمان’ سنت سنگھ روڈ پر احتشام’ ضلع کچہری روڈ پر علی تنویر’ بکرمنڈی روڈ سے سفیان شاہد’ 372 گ ب میں وقاص شاہد’ دستگیر کالونی میں صدیق’ 100 ج ب میں حنا اکبر کے بھائی سے ڈاکوئوں نے نقدی’ موبائل فون’ طلائی زیورات ونقدی چھین لی’ 257 رب میں غلام سرور’ سٹی تاندلیانوالہ میں راشد سے موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں’ 240 موڑ سے صدی احمد’ 39گ ب میں محسن علی’ محمد نگر میں تنویر انجم’ الائیڈ ہسپتال سے اسامہ’ میاں پنڈ سے آکاش کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں’ محلہ انورآباد میں حیدر علی’ 136 گ ب میں عمران’ 67 رب میں امین’ 85 ج ب میں رشید احمد’ رسالے والا سے ابوبکر حنیف’ سفیان والا چوک میں میاں الطاف’ جھنگ بازار سے عبدالمجید’ آدم چوک سے عبدالوحید’ نعمت آباد سے عبدالطیف’ شاہزیب’ عالم شاہ چوک سے محمد بوٹا’ 543 گ ب میں کاشف’ 508 گ ب میں اکرم’ 467 ج ب میں فیصل جاوید’ مدینہ ٹائون سے اصغر تبسم’ اکبر چوک سے اعجاز’ واپڈا کالونی میں ذیشان’ 3 ج ب میں آصف’ ملت ٹائون میں محمد بخش’ شوگر ملز روڈ سے محسن’ سلیمان اور 163 رب میں نذیر احمد سے نقدی’ طلائی زیورات’ موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں