فیصل آباد میں ”موبائل فیول ٹیسٹنگ لیب”فنکشنل ‘کمشنر جہانگیر انور نے نمونہ جات کا جائزہ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق آلودگی سے پاک ڈویژن کے تحت فیصل آباد میں ”موبائل فیول ٹیسٹنگ لیب” فنکشنل ہوگئی۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے موبائل فیول ٹیسٹنگ لیب میں فیول کے نمونہ جات کے تجزیہ کے عمل کا جائزہ لیا۔کمشنر نے بتایا کہ موبائل فیول ٹیسٹنگ لیب پٹرول پمپس سے فیول کے نمونے لے کر تجزیہ کے لئے سرگرم ہے اورپہلے روز6 پمپس سے نمونہ جات حاصل کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ فیول کی کوالٹی اور پٹرول میں ملاوٹ/مکسنگ کی جانچ بھی اب موقع پر ہوگی اورڈویژن میں تقریبا ایک ہزار سے زائد پٹرول پمپس سے سیمپلز لئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے خصوصی طور پر فیصل آباد کے لئے موبائل فیول ٹیسٹنگ لیب فراہم کی ہے جس کے ذریعے فیول کے مقامی یا سمگل شدہ ہونے کی بھی تصدیق ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کا دھواں سموگ کا بڑا سبب ہے جس کے سدباب کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔دریں اثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے عین مطابق ڈویژن میں خصوصی طالب علموں کے لئے سپیشل اقدامات جاری ہیں۔ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے اشتراک سے سپیشل چلڈرن سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔سعید اجمل سپورٹس سٹیڈیم جھنگ روڈ میں چاروں اضلاع سے خصوصی تعلیمی اداروں کے طالب علموں کے مابین اتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے۔کمشنر راجہ جہانگیر انورنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس،ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس افسران،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن کے علاوہ فوکل پرسنزاور والدین بھی موجود تھے۔خصوصی بچوں کے مابین30میٹر ویل چیئر،50 میٹر ویل چیئر،100 میٹر سلو لرنر ریس ہوئی۔کمشنر نے بچوں کے مقابلے دیکھے اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔کمشنر خصوصی بچوں میں گھل مل گئے،اظہار شفقت اور کھیلوں میں حصہ لینے پر داد دی۔ کمشنر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ خصوصی بچوں کے ذہن کو سمجھ کر ان کی تعلیم وتربیت کرنے والے اساتذہ معاشرے کا بوجھ بانٹ رہے ہیں جو آسان کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سپیشل بچوں سے خصوصی لگا رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد میں سپیشل سنٹر آف ایکسیلینس کا جلد افتتاح کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت پر مامور اساتذہ اور والدین بچوں کو ہنرمند بنانے میں بھی کردار اداکریں۔ہنرمند افرادی قوت وقت کی شدید ضرورت اور اپنے پاں پر کھڑا کرنے کا ذریعہ ہے۔انہوں نے سپیشل سالانہ سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرکمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنرفیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے علاوہ چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو محکمانہ اہداف کی تکمیل کے لئے موثر پلاننگ اور ٹائم لائنز مقررکرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک انفورسمنٹ کے ساتھ شاہرات پر حادثات کی شرح میں کمی کے لئے ایکشن پلان وضع کریں۔روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ٹریفک سگنلز،کیٹ آئیز،سپیڈ بریکر بنانے کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے دیگر محکموں کے اہداف بھی طے کرنے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ تمام محکمے شارٹ ٹرم اقدامات کے تحت ٹارگٹس کے حصول کے لئے کمربستہ رہیں۔فیسکو،کسٹم سمیت دیگر وفاقی ادارے بھی اہداف مقرر اور ان کی تکمیل کے لئے ایجنڈا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں