فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے آج پھر مزید 45 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا’ ‘ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوں کو بے آبرو’ دو سگی بہنوں سمیت 9خواتین اور ایک نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ احسان ٹائون کے رہائشی خالد نے بتایا اسکی بیٹی (ت) گھر سے سودا سلف لینے دکان پر گئی تو راستے میں اوباش ملزم سعید’ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 376 گ ب کے محمد شیر نے بتایا کہ اوباش ملزم احسان نے اسکی جواں سالہ بھتیجی (آ) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ سرگودھا روڈ کے علاقہ 122 ج ب کے یوسف کی بیٹی (ک) کو نامعلوم’ گلستان کالونی کے فاروق کی بیٹی (ک) کو نامعلوم ملزمان’ نشاط آباد کے علاقہ 8 ج ب کے ندیم کی ہمشیرہ (م) کو نامعلوم ملزمان’ ٹھیکری والا کے علاقہ 66 ج ب کے یعقوب کی بیٹیاں (ح) اور (ف) گھر سے بازار گئیں واپس نہ آئیں۔ بٹالہ کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ کی صائمہ بی بی کی بیٹی (الف) کو نامعلوم’ پیپلزکالونی کی شاہدہ بی بی کی بیٹی (ز) کو ملزم زبیر وغیرہ’ صدر کے علاقہ 214 رب کے شبیر کی اہلیہ (آ) بچوں سمیت بازار گئی واپس نہ آئی’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 411 گ ب کی شمیم بی بی کی بیٹی (ف) اور 26 گ ب کی خدیجہ کے داماد سلطان کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سول ہسپتال کے باہر شاکر علی سے جھپٹا مار کر فون’ منشی محلہ سے محمد خان کی دکان کے تالے توڑ کر 12لاکھ کی گھڑیاں چوری’ 217 رب کے منصور علی کے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان چوری’ اکبر آباد کے شیراز کے دفتر سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ کینال روڈ پر بلال شوکت سے 5ہزار وفون’ کہکشاں کالونی کے طارق محمود کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ گٹ والا پارک کے قریب زبیر سے 18ہزار وفون’ ملت روڈ پر جاوید حسن کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر 2لاکھ نکلوائے’ 8 ج ب کے عبدالوہاب کے گھر سے سولر پلیٹس چوری’ 103 ج ب کے مشتاق احمد سے 50ہزار’ فون’ 159 رب کے الطاف حسین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 105 ج ب کے سید ساجد کی گھریلو ملازمہ عروج فاطمہ لاکھوں کے زیورات لے اُڑی’ 126 رب کے ارشد علی کے ڈیرہ سے گندم چوری’ 153 رب کے انور خان کی حویلی سے مویشی چوری’ 63 ج ب کے اسلم کے گھر سے بکرے چوری’ 70 ج ب کے اطہر نواب سے نقدی’ فون چھین لیا’ 261 رب کے کاشف کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 267 رب کے اعظم کی دکان سے سپیئرپارٹس چوری’ راجباہ روڈ پر فیصل محمود سے لوڈر رکشہ چھین لیا گیا’ رسالہ روڈ پر عمر حیات کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری’ جھنگ روڈ پر عمر فاروق سے نقدی’ فون چھین لیا’ سبزی منڈی کے قریب محمد شکیل سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی’ 76 گ ب کے طلحہ شفیق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ انورآباد کے ذوالفقار علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چور لے اُڑے’ 105 گ ب کے ساجد کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ 33 گ ب کے قریب وقار انجم سے 52 ہزار’ فون چھین لیا’ 642 گ ب کے اسد اﷲ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 211 گ ب کے نواز سے 13ہزار’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ میں ظہور احمد کے گھر کا صفایا کر دیا’ 431 گ ب کے حاضر حسین کی حویلی سے بکرے چوری’ کنجوانی کے یونس سے نقدی’ فون چھین لیا’ 47 گ ب کے محبوب عالم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 214 گ ب کے آصف سے 55ہزار’ فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں گٹ والا پارک سے علی رضا’ محمد نور’ نگہبان پورہ سے محسن علی’ عثمان ٹائون کے طارق’ 275 ج ب کے محمد ناصر’ سرسید ٹائون کے شاہ محمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی اور پولیس کیساتھ 7مبینہ مقابلوں کے دوران ڈرگ ڈیلر سمیت 3ڈاکو ہلاک جبکہ 5منشیات فروش ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر بری طرح زخمی ہو گئے، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے شعبہ مارچری جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا اور ان کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او انسپکٹر ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قبرستان کے قریب منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ تاہم فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا۔ جس نے اپنا نام محبوب ولد اسماعیل بتایا جسکو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، مرنے والا منشیات فروش متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جبکہ تھانہ روشن والا کے ایس ایچ او شاہد پرویز نے بتایا کہ ملزم افضل کو برآمدگی کیلئے لے جا رہے تھے کہ جب وہ 244 رب کے قریب پہنچے تو اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ساتھی کو چھڑانے کی کوشش کی تاہم ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر افضل بری طرح زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی چل بسا۔ اس کے 4ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، مرنے والا ڈاکو ریکارڈیافتہ اور درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ تھانہ ترکھانی کے علاقہ 381 گ ب کے قریب سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ میں 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو ثاقب عرف ساقی مارا گیا، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ علاوہ ازیں تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او ارسلان باری نے بیرون چنیوٹ بازار مشکوک موٹرسائیکل سوار کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا جس نے اپنا نام عثمان بتایا جوکہ ریکارڈیافتہ اور پولیس کو متعدد مقامات میں مطلوب تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ تھانہ رضاآباد کے ایس ایچ او سفیان بٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منیرآباد میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ سرچ آپریشن میں ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام علی رضا ولد اکرم بتایا اور اس کے قبضہ سے 250 گرام آئس اور پسٹل برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے انچارج انوسٹی گیشن افضال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 119 گ ب میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی تاہم فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا۔ جس نے اپنا نام سجاول ولد اکبر علی بتایا اس کے قبضہ سے 1420 گرام چرس اور 30بور پسٹل برآمد ہوا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ روڈالہ روڈ کے ایس ایچ او احمد عمار نے بتایا کہ 382 گ ب کے قریب ناکہ پر موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس پارٹی نے جوابی فائرنگ کی تاہم فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر سرچ آپریشن کیا تو دو ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پڑے تھے جن کو قابو کیا تو انہوں نے اپنا نام سانول ولد رحمت سکنہ 357 گ ب اور مقصود ولد شریف سکنہ 281 گ ب بتائے اور انکی تلاشی لینے پر مقصود کے قبضہ سے 1100 گرام ہیروئن اور سانول کے قبضہ سے 1100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ ان کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ پولیس نے مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر کے ان کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




