فیصل آباد میں ڈاکو،چور بے قابو’شہری خوفزدہ،4خواتین اور3نوجوان اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے، آج پھر مزید53مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے،متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 4خواتین اور 3نوجوانوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ نواز پارک کے شہزاد کی اہلیہ (ع) کو نامعلوم ملزمان، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ چناب گارڈن کے اعجاز کی اہلیہ (س) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے روڈ 71گ ب کے جعفر کی بیٹی(ن) کو نامعلوم، مکوآنہ کے شاہد کی جواں سالہ بیٹی(ج) کو ملزمان علی وغیرہ نے اغوا کر لیا، کشمیر پل کے قریب سفیان کا بھائی ذیشان اور ستیانہ کے علاقہ 39گ ب کی عابدہ پروین کا بیٹی علی حیدر گھر سے سودا سلف لینے نکلے، واپس نہ آئے’پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لیاقت ٹائون کے طیب کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان، افغان آباد کے یاسر سے سوا لاکھ چھین لیے، مدینہ آباد کے محمد عمر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، پیپلز کالونی نمبر1کے سلیم سے جھپٹا مار کر فون، ہلال احمد ہسپتال کے باہر فقیر مسیح سے جھپٹا مار کر فون، مصطفی آباد کے قمر الیاس سے موٹر سائیکل نقدی وفون، الائیڈ بنک منصور آباد سے500میٹر الیکٹرک وائر، وحید پارک سے محمد عمر کی شاپ سے لاکھوں کے موبائل چوری، 7ج ب کے نفیس احمد سے نقدی وفون، 8ج ب کے عابد منظور سے نقدی وفون، سمانہ پل کے قریب مبشر سے فون، 103ج ب کے نازش علی کے گھر سے سامان چوری، 133ر۔ب کے عبدالحق کی حویلی سے بکرے چوری، شہباز ٹائون کے اکبر کے گھر کا صفایا کر دیا، 57ج ب کے رانا احسان سے نقدی وفون، مظفر کالونی کے ذیشان کے گھر سے 70ہزار چوری، نثار کالونی کے شہزاد طارق سے 2لاکھ،66ج ب کے بوٹا سے نقدی وفون چھین لیا، بٹالہ کالونی کے حبیب احمد سے 40ہزار وفون، بلال ٹائون کے امجد علی سے 60ہزار وفون، 75ج ب کے حنان سے 25ہزار وفون، 255ر۔ب میں رفیق کے گودام سے سامان چوری، 85گ ب کے رشید احمد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن، سر سید ٹائون کے سعید کے گودام سے 3لاکھ کا کپڑا، سرسیدٹائون کے فیصل کی دکان سے سوا لاکھ، غلہ منڈی کے یونس کی دکان سے15توڑے چاول چوری، 214ر۔ب کے احمد رضا سے 15ہزار وفون، کہکشاں کالونی سے عامر عمانوئیل سے24ہزار وفون، بانساں والی گلی کے قریب مبشر حسین سے موٹر سائیکل چھین لی، باقر ٹائون کے غلام مرتضیٰ کے ڈیرہ سے مویشی، 240گ ب کے نواز کے گھر سے سامان چوری، محلہ اسلام پورہ کے اسد سے جھپٹا مار کر فون، حیدر گارڈن کے کاشف غفارسے42ہزار و فون، 98ر۔ب کے اللہ دتہ کی حویلی سے بکرے چوری، 609گ ب کے ساجد علی کی دکان سے جوتے چوری، 543گ ب کے غلام علی کے ڈیرے سے بکرے چوری، 555گ ب کے عبدالرحمن کی حویلی سے مویشی، سمندری کے جبار کی شاپ سے 25سوٹ چور لے اڑے، دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں جھنگ بازار سے زاہد ستار، شاہی چوک سے کاشف علی، مدینہ آباد کے نعمان، گیٹ چوک میکڈونلڈ سے اقبال، سوساں روڈ سے جاوید، 66ج ب کے عثمان، بٹالہ کالونی کے نور محمد، پیپلز کالونی کے ریحان، وارث پورہ کے نوید انجم،رحمانیہ روڈ سے اکرم،210ر۔ب کے دلدار حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں