فیصل آباد میں ڈاکو بے قابو،پولیس ناکے بیکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میںڈاکو ناکے، پولیس بے بس، آج پھر مزید 90وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین کو اغواء کر لیا ،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ جمیل پارک کے شفقت کی اہلیہ(ع) کو ملزمان فیضان وغیرہ،ملت ٹائون کے علاقہ یاسر ٹائون کے شہباز کی اہلیہ (ن) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ215ر۔ب کے عمران کی بیٹی (ف) کو ملزمان نعیم وغیرہ نے اغوا کر لیاجبکہ نگینہ سینما کے باہر ناصر علی سے جھپٹا مار کر فون، ضلع کچہری میں عمران یوسف کے چیمبر سے سامان چوری، بھوآنہ بازار میں ثمینہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، سیف آباد نمبر2کے عبدالرحمن سے 12ہزار طلائی گھڑی، نشاستہ چوک میں طلحہ سے نقدی وفون، غلام محمد آباد کے نوید لطیف کے گھر سے نقدی وفون، علی گارڈن کے احمد خان کی دکان سے سامان چوری، طارق آباد کے شہزاد سے 35ہزار وفون، اڈا کوہستان کے باہر مدثر اقبال سے جھپٹا مار کر فون، فیصل ہسپتال کے باہر ملک شفیق سے نقدی وفون، مدینہ ٹائون کی فوزیہ سے جھپٹا مار کر پرس، رسول پارک کے ولید حیدر سے 20ہزار وفون، مدینہ ٹائون کے ابرار سے نقدی وفون، فخرآباد کے قریب علی شان سے موٹر سائیکل’ لیپ ٹاپ، مائی دی جھگی کے قریب محمد علی سے جھپٹا مار کر فون، سمبل چوک کے قریب طلحہ سے نقدی و فون،50 ج ب کے احسان الٰہی کے ڈیرہ سے انورٹر ، سولر پلیٹس، منیانوالہ روڈ پر طاہر محمود سے نقدی وفون، 193ر۔ب کے علی زین سے نقدی، پرس چھین لیا، چمن زار کالونی کے اکرام سے 16ہزار، طلائی انگوٹھی، روشن والا کے ظفر اقبال کی حویلی سے مویشی، 63ج ب کے اجمل کے گھر سے بکرے، ٹرک سٹینڈ جھنگ روڈ سے عبدالمجید سے نقدی وفون، 66ج ب کے عثمان سے13ہزار وفون، 245ر۔ب کے شہباز کے ڈیرہ سے مویشی ،چھوٹا بائی پاس کے قریب غلام شبیر کی دکان سے سامان چوری، ڈینگا پھاٹک کے قریب رمضان سے 26ہزار، موٹر سائیکل چوری، ٹاٹا بازار کے قریب عمر فیاض کی دکان لوٹ لی، ٹی اینڈ ٹی کالونی کے سبحان رضا سے 56ہزار وفون، 275ج ب کے اشرف سے نقدی وفون، 70ج ب کے شبیر سے 50ہزار وفون، ڈی ٹائپ کالونی کے جبار سے 13ہزار وفون چھین لیا’ 61ج ب کے عرفان علی سے 12ہزار وفون، 56ج ب کے رخسانہ کوثر کے گھر سے سامان چوری، پرتاب نگر کے عمران سے 11ہزار وفون، اسٹیشن چوک کے قریب صداقت سے60ہزار و فون، 24گ ب کے حامد رضا سے 10ہزار وفون، 649گ ب کے زبیر سے ایک لاکھ و فون، 122گ ب کے شبیر سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، اڈا اواگت کے سرور کی حویلی سے مویشی چوری، 534گ ب کے سلیمان سے 18ہزار وفون، 72گ ب کے عدیل کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 122گ ب کے نعمان سے سوا لاکھ چھین لیے، جسوآنہ بنگلہ کے قریب منصور سے فون، 39گ ب کے رفیق سے سوا لاکھ، طلائی زیورات وفون، 31گ ب کے لیاقت علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان، 654 گ ب کے طارق کے ڈیرہ سے بکرے، 229ر۔ب کے عنصر سے موٹرسائیکل، 266ر۔ب کے منصور علی سے 10ہزار وفون، 105ر۔ب کے افضال کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 98ر۔ب کے کاشف سے نقدی وفون چھین لیا گیا’ 66 رب کے عاطف محمود کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 97رب کے انور کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان لوٹ لیا’ قصبہ تاندلیانوالہ کے اسلم سے 40ہزار’ 596گ ب کے ارباب سے 80ہزار’ چاہ خیرکے والا کے رائے شاہ احمد سے سوا لاکھ’ نوید احمد کی حویلی سے مویشی چوری’ 509گ ب کے عاشر مسیح کی شاپ سے سامان چوری’ 612گ ب کے ابوالحسن سے 50ہزار’ ضیاء مارکیٹ رجانہ روڈ پر اویس سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ 390گ ب کے عمران سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ جناح مارکیٹ سمندری کے عثمان طارق سے 96ہزار’ فون’ ڈاکخانہ بازار کے ارباب وکیل سے فون’ 214گ ب کے ندیم احمد کی دکان سے بیٹریاں چوری’ 372گ ب کے بشارت علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 136گ ب کے طلال کے ڈیرہ سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے احسن اکبر’ جناح پارک سے فراز’ شیخ کالونی سے شیر محمد’ ستیانہ روڈ سے نواز’ ڈی گرائونڈ سے حمزہ’ فیضان مدینہ کے ذیشان’ رضا گارڈن کے مظہر حسین’ کہکشاں کالونی کے وسیم آکاش’ نشاط آباد کے امجد’ دھنولہ کے قریب شاہد علی’ منیر ٹائون کے بشیر اسلم’ فاروق پارک کے شاہد منظور’ 105گ ب کے عارف’ 144 گ ب کے عدنان’ 266رب کے علی رضا’ قصبہ تاندلیانوالہ کے بہاول شیر’ 448گ ب کے اسامہ ظفر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں