فیصل آباد میں ڈاکو راج،آج پھر74وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے دوسرے بڑے شہر میں ڈاکو راج، آج پھر مزید74وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، موٹر سائیکل چوروں کے گروہ نے متعدد شہریوں کو پیدل کر دیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین اور 2نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ7ج ب کے شعیب کو ہمشیرہ (ن) کو اوباش ملزمان کاشف وغیرہ، مدینہ ٹائون کے علاقہ جلوی مارکیٹ میں خریداری کرنے والی سہیل کی ہمشیرہ (م) کو نامعلوم، منصور آباد کے کی جواں سالہ بیٹی(الف ) کو نامعلوم ملزمان، بٹالہ کالونی کے علاقہ 224ر۔ب کے عرفان کی اہلیہ(ع) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان،کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے منیب کی ہمشیرہ(ع) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان،ماموں کانجن کے علاقہ500گ ب کے نذیر کی بھتیجی(س) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، غلام محمد آباد کے علاقہ سدھو پورہ کے رہائشی مزمل کا والد دلبر اور روشن والا کے علاقہ 249ر۔ب کے مصور حسین کا باپ گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ بائو والا کے قریب خورشید سے موٹر سائیکل نقدی و فون، ماڈل ٹائون بی بلاک کے غلام جیلانی سے70ہزار ، چوہڑ ماجرا کے قریب احسان سے 6ہزار چھین لیے، سدھو پورہ کے ظہیر کے گھر سے قیمتی سامان ، ساہیانوالہ کے قریب شان علی سے نقدی وفون، داتا کالونی کے فیصل کی دکان سے قیمتی سامان چوری، نعمت آباد کے افضل سے نقدی وفون، سمال اسٹیٹ کے قریب اسلم سے نقدی وفون چھین لیا، نشاط آباد کے ولی محمد سے نقدی، 100ج ب کے اسلم سے 10ہزار وفون، 8ج ب کے رفیق سے نقدی وفون، 4ج ب کے اسلم سے10ہزار و فون، بھائی والا کے غلام سرور سے41ہزار وفون، چندیاں تلاواں کے قریب انضمام الحق سے2لاکھ وفون، آفریدی چوک کے طلحہ سے 13ہزار وفون چھین لیا، 121ر۔ب کے امجد کی دکان سے قیمتی سامان چوری، گوکھووال کے قریب رئیس خان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، سبینہ ٹائون کے ذوالقرنین کے گھر سے 8لاکھ کے زیورات’ نقدی چوری، 583گ ب کے عثمان کے ڈیرہ سے سامان چوری، بلال ٹائون کے شعیب سے11ہزار، 77 گ ب کے مدثر سے ڈیڑھ لاکھ، 408گ ب کے صفدر علی کی حویلی سے مویشی چوری، 392گ ب کے صادق کی حویلی سے مویشی چوری، حاجی کریانہ کے تنویر سے70ہزار وفون، 469گ ب کے امانت علی کو لوٹ لیا، 168گ ب کے وقاص کے گھر سے مویشی، 211گ ب کے نعمان سے 20ہزار، یاسر ٹائون کے ذاکر حسین سے 50ہزار، بیگ، رحمان پورہ کے واصف علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا، باگیوال کے نصیر سے 14ہزار وفون، ڈرائی پورٹ کے قریب عبدالغفار سے 55ہزار وفون، 23ج ب کے غلام شبیر کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 45ج ب کے بہاول کے ڈیرہ سے مویشی چوری، گٹ والا کے قریب عامر کے گھر سے 15لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، ایڈن ویلی کے جنید کے گھر سے 7لاکھ کے زیورات چوری، 102ج ب کے فاروق کی شاپ سے قیمتی سامان چوری، گلستان کالونی کے طاہر مصطفی سے ڈیڑھ لاکھ وفون چھین لیا، شریف پورہ کے راجہ بلال سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، حاجی آباد کے رحمت اللہ سے 20ہزار وفون، اکبر چوک کے قریب حسنین سے 10ہزار وفون، 57ج ب کے شاہد کے گھر سے سامان چوری، 61ج ب کے ابرار سے 20ہزار، صدیق اکبر قبرستان کے قریب عرفان کے گھر سے قیمتی بیٹریاں چوری، محمد نگر کے قریب کائنات بی بی سے جھپٹا مار کر فون، گلشن علی ٹائون کے امجد سے10ہزار وفون، شریف پورہ کے نوید سے80ہزار، ٹالی شاہ چوک کے قریب نبیل کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، راجباہ روڈ پر حبیب سے ڈیڑھ لاکھ، چناب چوک میں سبحان سے جھپٹا مار کر فون، مومن آباد کے عبدالرحمن سے12ہزار و فون، لال مل چوک میں فرہاد علی سے4لاکھ وفون چھین لیا، 245ر۔ب کے اویس کی دکان سے ساما ن چوری، لنک روڈ پر توصیف سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، مہتاب ہسپتال جڑانوالہ کے قریب افتخار سے 7ہزار وفون، سرسید روڈ پر طاہر سے 28ہزار وفون، ڈیفنس ویو کالونی کے مکرم کے گھر سے لاکھوں لوٹ لیے، حیدر گارڈن کے اشرف سے 13ہزار وفون، 71گ ب کے سرور سے 15ہزار وفون، 40گ ب کے وارث علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 77گ ب کے امجد کے گھر سے لاکھو ں کا سامان چوری اور دیگر وارداتو ںمیں لاکھوں لے اڑے۔ علاوہ ازیں جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے شاہد علی، ہجویری ٹائون سے عمران،215ر۔ب کے ریاست علی ، العزیز ہوٹل کے باہر سبحان، سندھو ٹائون کے احمد، ناولٹی پل کے فہد علی، قصبہ تاندلیانوالہ کے علی شیر،زم زم کالونی کے مبشر علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں