فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری ،راہزنی کی وارداتیں تھم نہ سکیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید47وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چورو ں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق علی ہائوسنگ کے قیصر سے جھپٹا مار کر فون’ کینال روڈ پر ذوالفقا ر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری’ جمیل آباد میں حسنین سے موٹرسائیکل’ ملت چوک کے اﷲ دتہ سے45ہزار’ مہندی محلہ پھاٹک سے عبدالقیوم’ واپڈا سٹی کے قریب باسط سے نقدی’ فون’ شالیمار پارک کے قریب معراج دین سے نقدی’ فون’ 113 ج ب کے اشفاق سے فون’ 113 ج ب کے محمد شفیع کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ سمندری روڈ پر دانیال کی ہمشیرہ سے جھپٹا مار کر پرس’ المحبوب گارڈن کے قریب یٰسین کی شاپ سے سامان چوری’ غوثیہ چوک کے اعظم کا گھر لوٹ لیا’ پل کوریاں کے قریب عائشہ سے جھپٹا مار کر پرس’ العزیز ہوٹل کے قریب عمران سے نقدی’ فون’ ڈیفنس فورٹ کے قریب آصف سے 70ہزار’ جھال خانوآنہ کے شہزاد سے 15ہزار’ فون’ جرنیل چوک میں اشفاق کی دکان لوٹ لی’ گلشن رفیق کالونی کے وقاص سے موٹرسائیکل’ مشتاق سے 46ہزار’ فون’ ستارہ کالونی کے عدنان سے 2لاکھ’ 226 رب کے اختر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 79گ ب کے منیر احمد کی ڈھاری سے بکرے’ 214 رب کے ظہیر کی 8بکریاں چوری’ 109 رب کے عقیل سے 2لاکھ’ 193 رب کے شہباز سے 16ہزار’ فون’ 100 رب کے رامش سے موٹرسائیکل’ 392گ ب کے نعمان سے نقدی لوٹ لی’ افغان آباد کے بلال سے نقدی و فون، امین ٹائون کے نوید سے ڈیڑھ لاکھ وفون چھین لیا، نشاط آباد پل کے قریب عظیم سے موٹر سائیکل چھین لی، 197ر۔ب کے لیاقت کی ڈھاری سے مویشی چوری، شیراز ٹائون کے عارف سے نقدی وفون، 186ر۔ب کے امتیاز سے30ہزار وفون، 316گ ب کے پرویز سے نقدی وفون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں جھنگ بازار سے علی زین’ ریگل روڈ سے مبشر جاوید’ نواز شریف پارک سے تنویر’ خیابان کالونی سے حامد’ جمیل آباد کے نعمان’ باوا چک کے اکرم’ جیلانی پارک کے اقبال’ 113 ج ب کے عمر حیات’ راجباہ روڈ سے عبدالغفار’ وارث پورہ کے سلمان’ سمن آباد کے نوید’ جڑانوالہ کے انور’ قائداعظم مارکیٹ کے رضوان، شیخاوالہ پھاٹک کے اشتیاق، 38ج ب کے اسلم، عامر ٹائون کے شہزاد، جمشید ٹائون کے شعیب، 229ر۔ب کے صدیق’ 240موڑ کے قمر عباس اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں