فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری کی بڑھتی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ آج پھر مزید69مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو5خواتین اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ383گ ب میں جاوید کی بیٹی(ف) کو ملزم اسد نے بے آبرو کر دیا، سول لائن کے علاقہ میاں ٹرسٹ ہسپتال میں دوائی لینے آئی شہباز کی اہلیہ(س) کو نامعلوم، غلام محمد آباد کے علاقہ سبزی منڈی کے رہائشی یاسر کی بھتیجی (الف) کو نامعلوم ملزمان، سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ اشرف آباد کے اقبال حسن کی بیٹی(م) کو ملزم عمر وغیرہ، کھڑیانوالہ کے علاقہ 216ر۔ب کے جان شیر کی اہلیہ (الف) کو نامعلوم ملزمان، سمندری کے علاقہ فرید ٹائون کے طارق کا بیٹا اور ضلع کچہری میں تاریخ پیشی پر آئے شکیل کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ غلام محمد آباد صدر بازار کے قریب عمران سے نقدی و فون، غلام محمد آباد کے حافظ انس سے جھپٹا مار کر فون، اسٹیشن چوک کے قریب عرفان فہیم سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، سلیمی چوک کے قریب ساجدہ پروین سے پرس چھین لیا،ضیاء ٹائون کے قریب عرفان سے لیپ ٹاپ و فون، محلہ اسلم گنج کے قریب قدرت اللہ سے30ہزار و فون، سرگودھا روڈ پر عامر نواز سے جھپٹا مار کر فون، سرگودھا روڈ پر خرم یونس سے جھپٹا مار کر پرس، سنت سنگھ والا روڈ پر علی مرتضیٰ سے15ہزار و فون، منصور آباد کے یعقوب سے نقدی و فون، 26ج ب کے عمر حیات کے گھر کے باہر سے جانور چوری، سٹی ہائوسنگ کالونی کے قریب ذیشان رسول سے 25ہزار و فون، گھونہ کے قریب اکرم سے نقدی و فون، سرگودھا روڈ الخیام بینکوئٹ کے قریب عبدالشکور کی اہلیہ سے پرس چھین لیا، ایڈن آرچرڈ کے قریب انصر سے نقدی و فون، 18ج ب کے محمد خان کی ڈھاری سے بکرے چوری، کہکشاں کالونی کے قریب رمضان سے جھپٹا مار کر فون،209ر۔ب کے قریب مجاہد سے نقدی ،طلائی انگوٹھی، الشاء ہسپتال کے باہر مزمل سے 10ہزار و فون، 75گ ب کے امتیاز کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، ہمایوں ٹائون کے قریب فوزیہ سے جھپٹا مار کر سوا لاکھ کے زیورات چوری، ،،ٹول ٹیکس کے قریب حامد سے نقدی و فون چھین لی، سمندری روڈ عبداللہ سٹی کے ذیشان سے نقدی و فون، سمندری روڈ پر اکرام سے90ہزار و فون چھین لیا،243ر۔ب کے اشرف سے 15ہزار و فون، نڑ والا بنگلہ روڈ پر اجمل سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 29ج ب کے کاشف سے2لاکھ ، نگینہ بیکری کے قریب ریاض سے56ہزار ،66ج ب کے محمد حسین سے40ہزار و فون، 63ج ب کے محمد حسنین سے40ہزار و فون، 69ج ب کے منور سے نقدی و فون، 73ج ب کے مبشر سے فون، جڑانوالہ سینما چوک کے قریب شہباز بی بی سے24ہزار و فون،240گ ب کے عبدالحمید سے 7لاکھ و فون، رشید پارک میں بلال کے گھر کے تالے توڑ کر 4تولے زیورات،80ہزار و فون، 39گ ب کے شہزاد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا۔39گ ب کے عائشہ مقدس سے جھپٹا مار کر پرس، 29گ ب کے اللہ رکھا سے15ہزار و فون، 377گ ب کے لیاقت علی سے20ہزار و فون، 26گ ب کے مبارک علی کی حویلی سے مویشی ،277گ ب کے مدثر سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 210گ ب کے نواز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون،106گ ب کے ارسلان سے10ہزار و فون،260ر۔ب کے علی رضا سے نقدی و فون، 59ر۔ب کے بشارت سے موٹر سائیکل چھین لی،396گ ب کے انیس کا گھر لوٹ لیا،601گ ب کے جلیل خان سے نقدی و فون،ماموں کانجن سے مظہر سے نقدی و فون، اشرف آباد سمندری کے حاجی کامران کے گھر سے سولر پلیٹس و سامان چوری،49گ ب کے اسلم کے ڈیرہ سے مویشی اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، پولیس سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔علاوہ ازیں عبداللہ گارڈن کے وسیم کی کار، کوتوالی روڈ سے زین العابدین، بائو والا غلام مصطفی، کوہ نور سٹی کے غلام فرید، حسن پورہ کے بشیر حسین، محمود آباد کے شکیل، ٹاٹا بازار سے شاہد، نثار کالونی کے زوہیب انجم، جنرل ہسپتال سمن آباد سے راشد، واٹر ورکس جڑانوالہ کے سعید احسن، قصبہ تاندلیانوالہ سے شہباز اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باجوود چوروں کو گروہ کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں