فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری کی وارداتیں عام،شہریوں میں خوف و ہراس ،پولیس ناکے بیکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں آج پھر ڈکیتی راہزنی اور چوری کی63سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے دوشیزہ کو بے آبروکر دیا، 7خواتین اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی سلیمان نے بتایا کہ اس کی بیٹی(م) مقامی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی، ویگن ڈرائیور عرفان نے اس کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے زیورات ہڑپ کرنے کیساتھ ساتھ ہوس کا نشانہ بنا دیا، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ فاروق آباد کے ارشاد کی بیٹی(الف) کو پانچ ملزمان ارباز وغیرہ، محلہ فاروق آباد کے شکیل کی اہلیہ (س) کو ملزمان شاہد وغیرہ، ڈجکوٹ کے علاقہ 81ج ب کے اصغر کی اہلیہ (الف) کو ملزمان وقاص وغیرہ، بٹالہ کالونی کے علاقہ رابعہ ٹرسٹ ہسپتال کے قریب رہائشی شمیم بی بی کی بیٹی (ن) کو نامعلوم، کھرڑیانوالہ کے علاقہ266ر۔ب کے عبداللہ کی بیٹی (س) کو نامعلوم، گڑھ کے علاقہ 458گ ب کے دیوان کی بیٹی (س) کو ملزمان شکور اور بٹالہ کالونی کے علاقہ ناصر نگر کے فیاض احمد کا بھائی علی اور مدینہ ٹائون کے علاقہ طارق پورہ کے اشرف کا بیٹا اختر گھر سے نکلے واپس نہ آئے جبکہ سول لائن کے باہر تنویر احمد سے نقدی وفون، لاری اڈا کے قریب نعمان کی شاپ سے لاکھوں کی بیٹریاں چوری، اقبال چوک کے اریان سے نقدی وفون چھین لی، نقشبندی ٹائون کے احمد کے گھر سے سامان چوری، سبحان اللہ چوک کے قریب نعمان سے نقدی، طلائی انگوٹھی، ڈی گرائونڈ کے قریب فرقان سے سوا لاکھ چھین لیے، سوساں روڈ پر ظفر علی کے دفتر سے لاکھوں کا سامان چوری، ماڈل سٹی کے لیاقت علی سے 50ہزار، ایڈن گارڈن کے ستیانہ سے موٹر سائیکل چھین لی، 185ر۔ب کے وسیم محمود سے10ہزار وفون، دستگیر کالونی کی روبینہ سے پرس چھین لیا، 80ر۔ب کے قریب فیاض سے جھپٹا مار کر فون، گرین سٹی کے آصف سے نقدی وفون، ڈائیوو روڈ پر جاوید سے نقدی وفون، سمال اسٹیٹ کے قریب جاوید سے 10ہزار وفون، سرگودھا روڈ پر ناطن مسیح سے نقدی وفون، 5ج ب میں ناصر سے فون چھین لیا، 225ر ب کے ساجد سے جھپٹا مار کر فون، احمد آباد کے ندیم سے30ہزار وفون، 225ر۔ب کی کرن سے جھپٹا مار کر پرس، 250ر۔ب کے دلاور کے گھر کا صفایا کر دیا’ 250ر۔ب کے نبیل سے37ہزار وفون، لال مل چوک کے عامر سے جھپٹا مار کر فون، 63ج ب کے عمران سے سوا لاکھ وفون، 78ج ب کے غفار سے موٹر سائیکل’ نقدی، سبز منڈی کے قریب ذیشان کی فیکٹری سے ساڑھے 8لاکھ کا سامان، عاصم ٹائون کے اکبر سے نقدی وفون، شفیع مارکی کے قریب رضا سے13ہزار وفون، 71گ ب کے صغیر سے نقدی وفون، 89گ ب کے حسنین خالد سے 6ہزار وفون، 433گ ب کے مزمل حسین سے 50ہزار وفون، 380گ ب کے عمران کے ڈیرہ سے بیل چوری، 275گ ب کے منظور حسین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، موضع عالم شیرا کے منظور قادر کی حویلی سے مویشی چوری، 428گ ب کے سانول کے گھر سے6بکرے چوری، پنڈی شیخ موسیٰ کے اکرم سے 23ہزار وفون، مشتاق چوک کے بشیر احمد کا گھر لوٹ لیا’ 142گ ب کے سفیان کے گھر کا سامان چوری، 48گ ب کے محمد علی سے نقدی وفون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں صدیق پلازہ سے آصف علی، چنیوٹ بازار سے سکندر بخت، شاداب کالونی کے فیض میراں، کوہ نور پلازہ سے احمد بشیر، ملک پور کے اویس رضا، سمانہ پل کے عمیر علی، غوری ٹائون کے عمران، ناظم آباد کے اکرم مسیح، راجباہ روڈ پر غلام مرتضیٰ، پرتاب نگر کے شعیب، محمد چوک سے فضل رسول، 64گ ب کے ذیشان، 266ر۔ب کے مبشر رضا، 393گ ب کے مصطفی، تاندلیانوالہ کے نذیر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں