50

فیصل آباد میں 36جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے”نجاب دھی رانی پروگرام ”کے تحت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی سربراہی میں فیصل آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں 36 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقر یب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر تھے جبکہ ارکان اسمبلی عارف محمود گل،را کاشف رحیم،قدسیہ بتول،عظمی جبیں راجہ،کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر رانا وارث حسین،مسلم لیگی رہنما حاجی اکرم انصاری،رانا علی عباس،رانا شعیب ادریس،فقیر حسین ڈوگر،میان عبدالمنان،نجمہ افضل،راجہ دانیال سمیت دیگرارکان شریک تھے۔تقریب میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود،کمشنر مریم خان،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر،سی پی او کامران عادل،ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ عالم،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم ودیگر افسران کے علاوہ دولہا دلہن کے عزیزو اقارب نے بھی شرکت کی۔تقریب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے جوڑوں کی نشستوں پر جاکر دھی رانی سلامی کارڈز بھی دیئے،سلامی کارڈ کے ذریعے نوبیاہتا جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے اجتماعی شادی کے تمام جوڑوں کو ڈبل بیڈ، میٹرس،شیشہ،ڈنر سیٹ،پنکھا اور دیگر سامان کے تحائف بھی دئیے گئے اور دعائے خیر بھی کرائی گئی، تقریب میں تین مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ”پنجاب دھی رانی پروگرام” غریب خاندانوں کی بیٹیوں کے لئے ایک تاریخی قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی وسائل کی کمی کے باعث اپنی بچیوں کی شادی کے خواب دیکھنے والے والدین کے لئے ایک نیا باب کھل گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے دست شفقت کی بدولت یہ پروگرام مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحی خاندانوں کی بیٹیوں کے لئے بھی ایک روشن امید بن کر سامنے آیاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف خاندانوں کی زندگیوں میں خوشیاں لائے گا بلکہ معاشرتی یکجہتی اور مساوات کی راہیں بھی ہموار کرے گا۔انہوں نے ضلع فیصل آباد میں شادیوں کی اجتماعی تقریب کے شاندار انعقاد اور ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی معاونت کو بھی سراہا۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک تاریخی اقدام ہے۔اس پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کی بیٹیوں کے لئے ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔والدین اپنی بیٹیوں کا شرعی فریضہ پورا کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن عوام کی خدمت کرنا ہے اور شہباز سپیڈ کے بعد اب مریم سپیڈ پنجاب کو ترقی کی منازل طے کرارہی ہیں۔پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے جذبہ کی عکاسی ہے۔تقریب میں دولہا دلہن اور تقریب کے شرکا کے لئے ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔اس موقع پر خوبصورت جھومراور قوالی بھی پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں