فیصل آباد نیکسز لائنز کلب کے زیر اہتمام فری ہیلمٹ تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد نیکسزلائنز کلب کے زیر اہتمام عبداللہ پور چوک میں فری ہیلمٹ تقسیم کئے گئے’ جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پیز ٹریفک عرفان عاشق’ عاصم اعوان تھے’ تقریب میں فیصل آباد نیکسزلائنز کلب ایریا لیڈر لائن فاروق یوسف’ پروجیکٹ چیئرپرسن اسامہ عارف’ کلب صدر اسمائیل قمر’ سیکرٹری محمد سلیم ساقی’ فنانس سیکرٹری محمد طاہر’میاں تنویر’ علی مرتضیٰ کے علاوہ فیصل آباد نیکسزلائنز کلب کے دیگر ممبران نے شرکت کی’ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی ایس پیز ٹریفک عرفان عاشق’ عاصم اعوان نے فیصل آباد نیکسزلائنز کلب کے نیک جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ٹریفک حادثات میں زیادہ اموات ہیڈ انجری سے ہو رہی ہیں’ اگر موٹرسائیکل سوار سر پر ہیلمٹ پہنیں گے تو اس میں ان کا ہی فائدہ ہے’ ٹریفک پولیس مختلف جگہوں پر کیمپس لگا کر لوگوں میں ہیلمٹ کی افادیت کے متعلق آگاہی دیتے رہتے ہیں مگر بہت سے لوگ ہیلمٹ پہننے سے گریزاں ہیں’ ان کے چالان بھی ہو رہے ہیں’ انہوں نے مخیرحضرات سے کہا کہ آپ بھی آگے آئیں اور فیصل آباد نیکسزلائنز کلب کی تقلید کرتے ہوئے عوام میں فری ہیلمٹ تقسیم کریں’ اس موقع پر فیصل آباد نیکسزلائنز کلب ایریا لیڈر لائن فاروق یوسف’ پروجیکٹ چیئرپرسن اسامہ عارف’ کلب صدر اسمائیل قمر’ سیکرٹری محمد سلیم ساقی و دیگر مقررین نے کہا کہ ہمارا مقصد اور نیت صاف ہے’ ہم خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں’ہم دوسروں کیلئے جینا چاہتے ہیں’ دنیا کا مال دنیا میں ہی رہ جائے گا ‘ ساتھ صرف نیک اعمال جائیں گے’ لہٰذا ہمارا نصب العین اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت ہے’ اس موقع پر مقررین نے ٹریفک افسران کو بتایا کہ ہم فلاح انسانیت کیلئے مختلف کیمپس بھی لگاتے ہیں جہاں پر واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ’ غریب اور مستحقین کے گھروں میں راشن کی تقسیم’ہیپا ٹائٹس اورشوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہمی اور ہونٹ’ تالو کٹے بچوں کے علاج معالجہ’ سیونگ مشین کا فری انتظام’ طلباء کیلئے کتابوں’ کاپیوں اور نظر کیلئے عینکوں کا فری انتظام’ ہنگر کیمپ کے علاوہ بہت سے پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے’ جس سے ثمرات مستحقین تک پہنچ رہے ہیں’ لیکن ابھی ہمیں اور زیادہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں