فیصل آباد ڈاکوؤں ،چوروں کی آماجگاہ بن گیا،آج پھر49وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’آج پھر مزید49وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان ، موبائل فونز چھین کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد کی دوشیزہ سے زیادتی اور سگی بہنوں سمیت4خواتین اور پانچ نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کھڑیانوالہ کے علاقہ73ر۔ب کی (ک) کو اوباش ملزم عبدالرزاق نے بھلا پھسلا کر بے آبرو کر دیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ گرین ٹائون کی آمنہ ذوالفقار کی دو بیٹیاں (الف) اور (م) گھر سے بازار گئیں واپس نہ آئیں، چک جھمرہ کے علاقہ خان پورہ کے عبدالحمید کی بیٹی (س) کو نامعلوم نے اغوا کیا، جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا کے عبدالسلام کا بھائی مہربان، رضا آباد کے علاقہ علی ٹائون کے افضل کا بیٹا تنزیل، چک جھمرہ کے علاقہ 116ج ب کے خادم حسین کا بیٹا تنزیل الرحمان، صدرکے علاقہ خان ماڈل کالونی کے دلاور کا بیٹا نایاب علی اور بلوچنی کے علاقہ 99ر۔ب کے رفیق کا بیٹا گھر سے کام کاج کیلئے گئے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفیتش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب تصور سے جھپٹا مار کر فون، امپریئر کالج وومن روڈ پر شعیب کی دکان سے سامان چوری، غوثیہ آباد کے ریاست محمود کے گھر سے قیمتی سامان چوری، ڈی گرائونڈ کے قریب جنید سے جھپٹا مار کر فون، سعید کالونی کے قریب عبدالعلیم سے لیپ ٹاپ ونقدی’ فون، 100ج ب کے شیراز فرید کی فیکٹری سے قیمتی سامان چوری، گرین ٹائون کے منور حسین سے نقدی وفون، ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے قریب عمران کی دکان سے سامان چوری، 119ج ب کے کاشف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 115ج ب کے شوکت علی کے گھر سے 60ہزار وسامان، 195ر۔ب کے عمران کی حویلی سے مویشی چوری، پریمیئر روڈ پر نوید کے گھر سے قیمتی جانور چوری، ڈجکوٹ روڈ پر فیضان سے 50ہزار وفون، امین آباد کے قریب اویس سے نقدی وفون، 233ر۔ب کے شفیق کی حویلی میں بکرے چوری، 66ج ب کی تسلیم بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان لوٹ لیا، گلشن اقبال کی عائشہ پروین کے زیر تعمیر گھر سے ٹی آر گارڈرز چوری، 263ر۔ب کے اسامہ کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 263ر۔ب کی بشریٰ کے گھر سے ایل سی ڈی چوری، 263ر۔ب کے عمیر سے20ہزار وفون، 70ج ب کے ماجد حسین کی دکان کے تالے توڑ کر 30من گھی چوری، پیپلز کالونی نمبر2کے ارشاد کے گھر سے واٹر پمپ چوری، منصور آباد کے قریب عائشہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 214ر۔ب کے عمران حیدر سے ڈیڑھ لاکھ وفون چھین لیا، 225ر۔ب کے نصیر عابد کی شاپ سے فائبر کیبل چوری، نفیس ٹیکسٹائل ملز سے 1لاکھ میٹر کپڑا چوری، 38گ ب کے رمضان سے ڈیڑھ لاکھ، 653گ ب کے عمران حسن سے موٹر سائیکل نقدی وفون چھین لیا، 281گ ب کے ارشاد اللہ کے ڈیرہ سے 80بورے، سامان چوری، 377گ ب کے قمر علی سے 10ہزار، جنڈوال روڈ کھڑیانوالہ کے قریب وحید سے18ہزار وفون، 194ر۔ب کے ذوالفقار سے نقدی وفون، 266ر۔ب کے شاہد کے ڈیرے سے60ہزار وسامان چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے علی شیر سے 15ہزار، 551گ ب کے فاروق کے ڈیرہ سے سامان اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے فیضان علی، تحصیل والی مسجد سے شہزاد رزاق، غلام محمد آباد بی بلاک سے محمد احمد، ڈائیوو روڈ پر جاوید، یوسف آباد کے اقبال، سوساں روڈ پر احسان اللہ، عثمانیہ پارک سے علی رضا، 240گ ب کے اعجاز خان، مہندی ٹائون سمندری سے عمر دراز اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں