4

فیصل آباد ڈاکوؤں کے نرغے میں،مزید62وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب کا دوسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید62وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، درجنوں مویشیوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، 2خواتین اور 5نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ غضنفر کالونی کی (ب) نے بتایا کہ اوباش ملزمان ندیم اور گل فراز نے نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، علاقہ 239ر۔ب کے وارث کی بھتیجی (ف) کو ملزمان خالد وغیرہ، جھنگ بازار کے علاقہ اسماعیل ٹائون کے نوید عمر کی اہلیہ(س) کو ملزمان حمید وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ شمس آباد کے غلام مرتضیٰ کا بھائی،ملت ٹائون کے علاقہ محمدی کالونی کی ریحانہ عباس کا شوہر، بٹالہ کالونی کے علاقہ حسیب شہید کالونی کے عاصم کا بھائی قاسم، جڑانوالہ کے علاقہ121گ ب کے مراد کا بھائی اور تاندلیانوالہ کے علاقہ618گ ب کے عالم شیر کا بھائی زوار گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے، جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ طارق آباد میںرانا عابد حسین کی شاپ سے اڑھائی لاکھ کا سامان چوری، راجباہ روڈ پر اصغر علی سے دو لاکھ 60ہزار چھین لیے، ہلال احمر چوک کے قریب شکیل سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، لطیف پارک کے قریب شفیق سے20ہزار وفون، چوہڑ ماجرہ چوک کے قریب سلمان منصور سے نقدی وفون، زنیر ٹائون کے شہباز کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، خالد ٹائون کے تنویر علی کی شاپ سے لاکھوں کے کپڑے چوری، ارشد ٹائون کے منشاء سے نقدی وفون، 219ر۔ب کے ناصر کے گھر سے سامان چوری، 219ر۔ب کے نعمان جوزف کی دکان سے نقدی وفون چوری، اسماعیل ویلی کے محمد احسن سے نقدی وفون، نلکہ کوہالہ چوک کے سیف سے نقدی وفون، 113ج ب کے فرحان علی کی دکان سے بیٹریاں چوری، 202ر۔ب کے ماجد کی دکان سے 5لاکھ نقدی اور سامان چوری، ملت ٹائون کے طلحہ سے نقدی وفون، 135ر۔ب کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 133ر۔ب منظر حسین کے ڈیرہ سے سامان چوری، ستیانہ روڈ پر انس افضل سے نقدی وفون، مانانوالہ کے عاطف کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، مسلم ٹائون نمبر1کے اورنگزیب سے 18ہزار وفون، سیٹلائٹ ٹائون کے قریب خرم علی سے جھپٹا مار کر فون، ڈیرہ رانا ثناء اللہ خاں کے باہر عرفان سے پرس چھین لیا، 271ر۔ب کے حسنین کے ڈیرہ سے سامان چوری، 263ر۔ب کے قیصر کے گودام کا صفایا کر دیا گیا،80ج ب کے عظمت کے گھر سے بکرے،258ر۔ب کے شاہ نواز کی حویلی سے مویشی چوری، سیم پل کے قریب بابر سے نقدی وفون، ڈی ٹائپ پل کے قریب غلام مرتضیٰ سے نقدی وفون،238ر۔ب کی مہران بی بی کا گھر لوٹ لیا،وریام نگر کے قریب طارق سے50ہزار و فون، لنڈا بازار جڑانوالہ کے ارشد سے71ہزار و فون، بلال پارک کے ارسلان کی دکان سے بیٹریاں چوری، 35گ ب کے شفیق کی دکان سے ویلڈنگ پلانٹ چوری، 275گ ب کے شریف کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 55گ ب کے امتیاز علی سے موٹر سائیکل چھین لی، 414گ ب کے محمد علی سے سوا لاکھ روپے وفون، ٹھٹھہ بیگ کے ابراہیم سے 2لاکھ روپے، موضع ٹھٹھہ بیگ کے علی اکرام سے22ہزار وفون چھین لیا، 545گ ب کے شہباز کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا، 551گ ب کے نذیر احمد سے 85ہزار، 556گ ب کے ارشاد کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے چوری، 380گ ب کے احمد سے25ہزار وفون، 470گ ب کے احمد علی سے 32ہزار وفون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں لوٹ لیے گئے۔ علاوہ ازیں ریگل روڈ سے سیف اللہ، گلفشاں کالونی کے محمد احمد، ارشد مارکیٹ سے لیاقت علی، گرونانک پورہ سے شعیب، صابری چوک سے مکرم علی، کوہ نور پلازہ سے گل باز، لائلپور گیلریا سے محمد حسین، غوثیہ چوک پیپلز کالونی نمبر2کے کامران، رسول نگر کے عثمان، 74گ ب کے اشرف، 29گ ب کے عمر فاروق، 68ر۔ب کے شکیل خالد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصرکا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں