فیصل آباد کے شہریوں کو نکاسی آب کی بہترین سروسز کی فراہمی مشن ہے،ایم ڈی واسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے کمشنر کمپلیکس سے ملحقہ روڈ پر مین ہولز اوپن کروانے ا ور تعمیر کیساتھ ڈی سلٹنگ کی ہدایت کی ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے کمشنر کمپلیکس کی بیک سائیڈ روڈ کا وزٹ کیا اور ڈائریکٹر آپریشنز کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی انجینئرنگ ثاقب رضا ، ڈائریکٹر آپریشنز ویسٹ مخدوم بابر و دیگر بھی موجود تھے۔ اپنے وزٹ کے دوران ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن مذکورہ روڈ کی تعمیر شروع کر رہی ہے اوراس دوران واسا اور ایم سی ایف کے مابین بھرپور کوارڈی نیشن ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی تعمیر کے دوران واسا افسران مین ہولز کو اوپن کریں اور مناسب طریقے سے مین ہولز کی تعمیر مکمل کروائی جائے جبکہ اس سیوریج لائن کی بھرپور ڈی سلٹنگ ہونی چاہئے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ جاری کردہ تمام ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور اس صورت کوئی غفلت یا لاپرواہی ناقابل قبول ہوگی کیونکہ شہریون کو نکاسی آب کی بہترین سروسز کی فراہمی مشن ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے لائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں