فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے صحافی کالونی کا قیام ناگزیر ہے

لاہور (بیوروچیف) ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے صحافی کالونی کاقیام ناگزیرہے بہت جلدگروپ لیڈر شاہد علی، صدر بلال ڈوگر سے ملاقات کے لئے آونگا میری سینٹر رانا ثنا اللہ اورسینٹر عابدشیر علی سے بھی بات ہوئی ہے انشا اللہ کالونی کا قیام ضرور ہوگا انہوں نے فیصل آباد سے آئے ہوئے سینئر صحافی شوکت لعزر کے ہمراہ ناصر مٹو، ارشاد پرکاش، یونس شہزاد سے ملاقات کی جبکہ وفد نے ارشد انصاری کو چودہویں دفعہ صدر لاہور پریس کلب اور آشر جان کو اقلیتی نشست پر ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے مبارک باددی اور پھولوں کے بوکے پیش کئے بات چیت کرتے ہوئے شوکت لعزر نے کہا کہ پاکستان میں صدر ارشد انصاری نے چودہویں دفعہ صدر لاہور پریس کلب منتخب ہوکر یہ تاریخ رقم کردی ہے کہ ان کی صحافیوں کیلئے خدمات لازوال ہیں اور لاہور پریس کلب کی ایگزیکٹو ممبران میں خواتین اور اقلیتی نشست کا قیام بھی ایک بہت بڑی کاوش ہے آشرجان ایک کہنہ مشق کرسچن صحافی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں