فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخ

اسلام آباد (بیورو چیف)فراڈ کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخ کر دی گئی۔سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے دائر ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے نجف حمید کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں