22

فیض رسول کی زیر قیادت میلاد مارچ کا استقبال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران جھنگ بازار کے صدر چوہدری محسن انوار کی قیادت میں صاحبزادہ قاضی پیر محمد فیض رسول کی سربراہی میں جھنگ بازار سے نکلنے والے میلاد مارچ کا پرتپا ک استقبال کیا گیا’ میلاد مارچ کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں’ صاحبزادپیر محمد فیض رسول حیدری رضوی’ محمد علی حیدرقادری کو پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں اور مرحبا یامصطفیۖ’مرحبا یامصطفیۖ’ کی صدائیں بلند کی گئیں’ اس موقع پر انجمن تاجر ا ن جھنگ بازار کے صدر چوہدری محسن انوار نے کہا کہ حضور پاک ۖکی آمد کا دن مسلمانوں کے لیے خوشی اور راحت کا دن ہے ۔ تمام مسلمان اس دن کو پورے مذہبی جوش جذبے اور احترام کے ساتھ مناتے اور خوشیاں مناتے ہیں۔ کیونکہ یہ دن مسلمانوں کی زندگیوں میں خاص اہمیت رکھتا ہے’ ہمارا ایمان ہے کہ اس دن کی وجہ سے ہمیں زندگی کی تمام خوشیاں نصیب ہوئی ہیں’انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے’ خود کو اسوہ رسول ۖکے تابع کرنا حب رسولۖ کا لازمی تقاضا ہے’ عشق رسولۖ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے لئے ضروری ہے کہ سچے اور پکے مسلمان بن جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں