نیویارک (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈکپ 2026 میں اسپین نے یوروگوئے کو 0-1 سے شکست دے کر گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔یوروگوئے کو شکست کے بعد اسپین نے ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، گروپ ایچ میں اسپین 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کیپ وردے3 پوائنٹس کیساتھ دوسرے ، یوروگوئے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ سعودی عرب کی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر رہی۔اس گروپ میں سے اسپین اور کیپ وردے نے ناک آئوٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔




